الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
75. باب صوم الجنب - ذكر إباحة صوم المرء إذا أصبح وهو جنب ذلك اليوم
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اگر جنب ہو کر صبح کرے تو وہ اس دن روزہ رکھ سکتا ہے
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 3492
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، بِحَرَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُدْرِكُنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ، أَفَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ؟ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " رُبَّمَا أَدْرَكَنِيَ الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَقُومُ، وَأَغْتَسِلُ، وَأُصَلِّي الصُّبْحَ، وَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا، إِنَّكَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِي قَوْلِهِ:" إِنِّي أَرْجُو" دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ رَجَاءِ الإِنْسَانِ فِي الشَّيْءِ الَّذِي لا يُشَكُّ فِيهِ بِالْقَوْلِ، وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ الاسْتِثْنَاءِ فِي الإِيمَانِ عَلَى السَّبِيلِ الَّذِي وَصَفْنَاهُ فِي أَوَّلِ الْكِتَابِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات میں صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بعض اوقات میں بھی صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، لیکن میں اٹھ کر غسل کر لیتا ہوں اور صبح کی نماز ادا کرتا ہوں اور اس دن میں روزہ بھی رکھتا ہوں“ اس شخص نے عرض کی: آپ ہماری مانند نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں جانتا ہوں جس کے ذریعے پرہیزگاری اختیار کی جا سکتی ہے“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”مجھے یہ امید ہے“ اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ آدمی کسی ایسی چیز کے بارے میں لفظی طور پر امید کا اظہار کر سکتا ہے جس کے بارے میں اسے شک نہ ہو، اور اس میں اس بات کی دلیل بھی موجود ہے کہ ایمان میں اس طریقے سے استثنیٰ کرنا مباح ہے جس کا ہم نے کتاب کے آغاز میں ذکر کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3492]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1081، وابن الجارود فى "المنتقى"، 413، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1908، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، 3457، 3459، 3586، 3592، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1553، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2116، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى (جامعه) برقم: 684، 685، 687، 697، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6375، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7320» «رقم طبعة با وزير 3483»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2067): م *. * [م] قال الشيخ: لم يَعزُه المعلِّق على الكتاب (8/ 266 - طبعة المؤسسة) لمسلم، وهو تَقصيرٌ فاحشٌ؛ لأنَّه عزاهُ لجمع دونه - منهم البيهقي -، وهذا نفسه قد عزاه لمسلم. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3495
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هاجكٍ الْعَابِدُ ، بِهَرَاةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِيهِ، وَهِيَ تَسْمَعُ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُدْرِكُنِي الصَّلاةُ وَأَنَا جُنُبٌ، أَفَأَصُومُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأَنَا تُدْرِكُنِي الصَّلاةُ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَصُومُ"، فَقَالَ: لَسْتَ مِثْلَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، قَالَ:" وَاللَّهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسئلہ دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دروازے کے پیچھے سے یہ بات سن رہی تھیں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات مجھے (فجر کی) نماز کا وقت ایسی حالت میں پاتا ہے کہ میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بعض اوقات نماز مجھے بھی ایسی حالت میں پاتی ہے کہ میں جنبی ہوتا ہوں، تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہماری مانند نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں جانتا ہوں جو پرہیزگاری ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3495]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1110، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1015، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2014، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3492، 3495، 3501، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3013، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2389، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8087، 8088، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25023» «رقم طبعة با وزير 3487»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (3483). تنبيه!! رقم (3483) = (3492) من «طبعة المؤسسة». ملحوظة هذا الحديث وقع في «طبعة باوزير» مكان الذي بعده والذي بعده مكانه. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3501
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُدْرِكُنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ؟ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " رُبَّمَا أَدْرَكَنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَقُومُ، وَأَغْتَسِلُ، وَأُصَلِّي الصُّبْحَ، وَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا، إِنَّكَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ:" إِنِّي أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات صبح کے وقت میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن میں روزہ رکھ لوں؟ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں)، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بعض اوقات میں بھی صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، پھر میں اٹھ کر غسل کرتا ہوں، صبح کی نماز ادا کرتا ہوں اور اس دن روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ اس شخص نے عرض کی: آپ ہمارے جیسے نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں علم رکھتا ہوں جو پرہیزگاری ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3501]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1110، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1015، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2014، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3492، 3495، 3501، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3013، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2389، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8087، 8088، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25023» «رقم طبعة با وزير 3492»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر (3483). تنبيه!! رقم (3483) = (3492) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح