🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
249. باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم رأى ليلة القدر في النوم لا في اليقظة
اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلة القدر کو خواب میں دیکھا، نہ کہ بیداری میں
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3677
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَأَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ: " اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَاعْتَكَفْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ رَجَعَ، فَرَجَعْنَا مَعَهُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَى لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْمَنَامِ، ثُمَّ أُنْسِيَهَا" .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ شب قدر کا تذکرہ کر رہے تھے، میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے دریافت کیا: ”کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شب قدر کے بارے میں کوئی بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا۔ آپ کے ہمراہ ہم نے بھی اعتکاف کیا جب بیسویں رات کی صبح آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس جانے کے لیے تیار ہوئے آپ کے ہمراہ ہم لوگ بھی تیار ہوئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے خواب میں شب قدر کو دیکھا تھا، لیکن پھر وہ آپ کو بھلا دی گئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3669»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيح» - أيضا - (1251). * قال الشيخ: هذا الحديث وقع في «طبعة المؤسسة» (8/ 435) معزوًّا لمسلمٍ (1167) (214) في الصيام ... الخ!! وهو وَهْمٌ مَحض لعلَّه من الطابع، لم يَتَنَبَّه له المُصَحِّحُونَ، فَإِنَّ محلَّه تحت حديث أبي سعيدٍ المُتَقَدِّم هنا برقم (3666)، وفي طبعتهم برقم (3674). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3685
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحِيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، اخْرُجْ بِنَا إِلَى النَّخْلِ نَتَحَدَّثُ، قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِخَمِيصَةٍ يَلْبَسُهَا، ثُمَّ خَرَجَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَشْرٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ، قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَنْ كَانَ خَرَجَ فَلِيَرْجِعْ، فَإِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَإِنِّي أُنْسِيتُهَا، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ إِذَا السَّحَابُ أَمْثَالُ الْجِبَالِ، فَمُطِرْنَا حَتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَسَقْفُهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، حَتَّى رَأَيْتُ الطِّينَ فِي أَرْنَبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: اے ابوسعید! آپ ہمارے ساتھ کھجوروں کے باغ کی طرف چلیں، ہم (وہاں) بات چیت کریں گے۔ انہوں نے جواب دیا: ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے ایک چادر منگوا کر اوڑھی اور باہر تشریف لے آئے۔ میں نے دریافت کیا: اے ابوسعید! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شبِ قدر کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رمضان کے ایک عشرے میں اعتکاف کیا، جب بیسویں دن کی صبح ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص (اعتکاف سے) نکل گیا ہے وہ واپس آ جائے، کیونکہ مجھے شبِ قدر دکھائی گئی تھی، لیکن پھر مجھے وہ بھلا دی گئی، میں نے یہ دیکھا ہے کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں، تو تم اسے رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ہمیں آسمان پر بادل کا کوئی ٹکڑا بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا، جب رات ہوئی تو پہاڑوں جیسے بادل آ گئے، ہم پر بارش ہوئی، یہاں تک کہ مسجد کی چھت بہنے لگی۔ وہ بیان کرتے ہیں: ان دنوں مسجد کی چھت کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور مٹی میں سجدہ کیا، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناک کے کنارے پر مٹی لگی ہوئی دیکھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3677»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں