🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
131. باب دخول مكة - ذكر الزجر عن قود المرء المسلم بخزامة يجعلها في أنفه إذ الله جل وعلا رفع أقدار المسلمين عن أن يشبهوا بذوات الأربع
مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ مسلمان کو ناک میں نکیل ڈال کر جانوروں کی طرح لے جایا جائے کیونکہ اللہ جل وعلا نے مسلمانوں کے مرتبے کو چوپایوں سے مشابہت سے بلند کیا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3831
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، أَنَّ طَاوُسًا أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ يَقُودُ إِنْسَانًا بِخِزَامَةٍ فِي أَنْفِهِ، فَقَطَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يَقُودَهُ بِيَدِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جسے ایک دوسرا شخص ساتھ لے کر چل رہا تھا اور اس نے اس کی ناک میں نکیل ڈالی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک کے ذریعے اسے کاٹ دیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی: ”وہ اسے اپنے ہاتھ کے ساتھ پکڑ کر ساتھ لے کر چلے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3831]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1620، 1621، 6702، 6703، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2751، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3831، 3832، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1696، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2920، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3302، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9405، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3510» «رقم طبعة با وزير 3820»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1620 و 1621 و 6703). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3832
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ ، أَنَّ طَاوُسًا ، أَخْبَرَنَا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ قَدْ رَبَطَ يَدَهُ بِإِنْسَانٍ آخَرَ بِسَيْرٍ، أَوْ بِخَيْطٍ، أَوْ شَيْءٍ غَيْرِ ذَلِكَ، فَقَطَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَ قَالَ: قَدَّهُ بِيَدِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کے پاس سے گزر ہوا جس نے رسی سے ہاتھ بندھوا کر دوسرے شخص کے ہاتھ میں (رسی کا دوسرا سرا) دیا ہوا تھا یا اس کے علاوہ شاید کوئی اور چیز تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کاٹ دیا اور فرمایا: ”تم (اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ لے کر چلو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3832]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1620، 1621، 6702، 6703، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2751، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3831، 3832، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1696، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2920، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3302، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9405، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3510» «رقم طبعة با وزير 3821»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں