الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
245. باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر الإباحة للمحرم عند إرادته الجمرة أن يستتر من الحر
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم جب جمرہ کا ارادہ کرے تو گرمی سے بچنے کے لیے چھپ جائے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3949
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّ أُمَّ الْحُصَيْنِ حَدَّثَتْهُ، قَالَتْ: " حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ، فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ، وَبِلالا، أَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ مِنَ الْحَرِّ، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ" .
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی ہے، میں نے سیدنا اسامہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما کو دیکھا، ان دونوں میں سے ایک نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا ہوا تھا اور دوسرے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر چادر تانی ہوئی تھی، تاکہ آپ کو دھوپ کی تپش سے بچائیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3949]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1298، 1838، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2688، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3949، 4564، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7474، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3060، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1834، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2861، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16914» «رقم طبعة با وزير 3938»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1609): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 4564
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو طَالِبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ، قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ" فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ أَوْ بِلالا يَقُودُ بِخِطَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالآخَرَ رَافِعُ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ بِهِ مِنَ الْحَرِّ، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَوَقَفَ النَّاسُ وَقَدْ جَعَلَ ثَوْبَهُ مِنْ تَحْتِ إِِبْطِهِ الأَيْمَنِ عَلَى عَاتِقِهِ الأَيْسَرِ، قَالَ: فَرَأَيْتُ تَحْتَ غُضْرُوفِهِ الأَيْمَنِ كَهَيْئَةِ جُمْعٍ". ثُمَّ ذَكَرَ قَوْلا كَثِيرًا، وَكَانَ فِيمَا يَقُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ مُجَدَّعٌ أَسْوَدُ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا. ثُمَّ قَالَ: هَلْ بَلَّغْتُ؟" .
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کیا، میں نے سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام تھام کر چل رہے تھے، ان میں سے ایک نے لگام تھامی ہوئی تھی اور دوسرے نے اپنی چادر کو بلند کیا ہوا تھا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دھوپ سے بچا کر رکھیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور لوگ ٹھہرے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر اپنے بائیں کندھے پر رکھی ہوئی تھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں بغل کے نیچے سے گزر رہی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں کندھے کے ابھار کے نیچے ایک ابھری ہوئی چیز دیکھی (شاید اس سے مراد مہر نبوت ہو) (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی باتیں کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی اس میں ایک بات یہ بھی تھی: ”اگر تم پر کسی ایسے حبشی کو امیر مقرر کر دیا جائے جس کے ناک، کان کٹے ہوئے ہوں اور وہ تمہیں اللہ کی کتاب کے مطابق لے کر چلے، تو تم اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 4564]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1298، 1838، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2688، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3949، 4564، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7474، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3060، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1834، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2861، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16914» «رقم طبعة با وزير 4545»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1062 - 1063). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح