الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
261. باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر إباحة أكل المحرم لحم صيد البر إذا تعرى عن معونته عليه
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم جنگلی جانور کا گوشت کھائے اگر اس نے اس کے شکار میں مدد نہ کی ہو
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3966
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي قَوْمٍ مُحْرِمِينَ، وَهُوَ حَلالٌ، فَعَرَضَ لأَصْحَابِهِ حِمَارٌ وَحْشِيٌّ، فَلَمْ يُؤْذِنُوهُ حَتَّى أَبْصَرَهُ وَهُوَ جَالِسٌ، فَاخْتَلَسَ مِنْ بَعْضِهِمِ سَوْطًا، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَصَرَعَهُ، فَأَتَاهُمْ بِهِ، فَأَكَلُوا، وَحَمَلُوا مَعَهُمْ، فَأَتَوْا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوهُ؟، فَقَالَ:" هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَكُلُوهُ" .
عبداللہ بن ابی قتادہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ احرام والے افراد کے ساتھ تھے، جبکہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے خود احرام نہیں باندھا ہوا تھا۔ ان حضرات کے سامنے ایک حمارِ وحشی (زیبرہ) آیا، تو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں نے انہیں اس بارے میں نہیں بتایا، یہاں تک کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے خود اسے دیکھ لیا۔ وہ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے ان حضرات کی لاٹھی لی، اس پر حملہ کیا اور اسے مار دیا؛ وہ اسے لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے اس کا گوشت کھا لیا اور انہوں نے اپنے ساتھ بھی اسے رکھ لیا۔ جب یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص نے (احرام کی حالت میں) اس کی طرف اشارہ کیا تھا؟“ ان لوگوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسے کھا لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3966]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1821، 5492، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1196، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2635، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3966، 3974، 3975، 3977، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2815، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1852، والترمذي فى (جامعه) برقم: 847، 848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3093، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9955، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2749، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22962» «رقم طبعة با وزير 3955»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1028)، «صحيح أبي داود» (1623): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3974
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي نَاسٍ مُحْرِمِينَ، وَأَبُو قَتَادَةَ حَلَّ، فَأَبْصَرَ الْقَوْمُ حِمَارَ وَحْشٍ، فَلَمْ يُؤْذِنُوهُ حَتَّى أَبْصَرَهُ أَبُو قَتَادَةَ، فَقَعَدَ عَلَى ظَهْرِ فَرَسٍ، وَاخْتَلَسَ مِنْ بَعْضِهِمْ سَوْطًا، فَحَمَلَ عَلَى الْحِمَارِ فَصَرَعَهُ، فَأَتَاهُمْ بِهِ، فَأَكَلُوا، وَحَمَلُوا، فَلَقُوا رَسُولَ اللَّهِ، فَسَأَلُوهُ عَمَّا صَنَعَ أَبُو قَتَادَةَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ بِشَيْءٍ أَوْ أَمَرَهُ؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَكُلُوهُ" .
عبداللہ بن ابوقتادہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے، وہ لوگ احرام باندھے ہوئے تھے، جبکہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا، لوگوں نے ایک حمارِ وحشی (یعنی زیبرہ) دیکھا، ان لوگوں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں نہیں بتایا، یہاں تک کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نظر اس پر پڑ گئی، وہ اپنے گھوڑے کی پشت پر بیٹھے، انہوں نے ان حضرات میں سے کسی کی لاٹھی لی اور اس زیبرے پر حملہ کر کے اسے مار دیا، پھر وہ اس کا (گوشت) لے کر ان حضرات کے پاس آئے، ان حضرات نے اسے کھا لیا اور اس کا گوشت اپنے ساتھ بھی رکھ لیا، جب ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص نے اس (شکار) کی طرف اشارہ کیا تھا یا اسے (شکار کرنے کا) حکم دیا تھا؟“ ان حضرات نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم لوگ اسے کھا لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3974]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1821، 5492، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1196، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2635، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3966، 3974، 3975، 3977، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2815، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1852، والترمذي فى (جامعه) برقم: 847، 848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3093، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9955، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2749، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22962» «رقم طبعة با وزير 3963»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - تقدم (3955). تنبيه!! رقم (3955) = (3966) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم