🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب في الخلافة والإمارة - ذكر إظلال الله جل وعلا الإمام العادل في ظله يوم لا ظل إلا ظله-
خلافت و امارت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ عادل امام کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا، اس دن جب اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4486
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لا ظِلَّ إِِلا ظِلُّهُ: إِِمَامٌ عَادِلٌ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ اللَّهِ تَعَالَى، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ، وَرَجُلٌ كَانَ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسْجِدِ، وَرَجُلانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتَ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ إِِلَى نَفْسِهَا، فَقَالَ: إِِنِّي أَخَافُ اللَّهَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سات لوگ ایسے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن اپنا سایہ نصیب کرے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا: عادل حکمران، وہ نوجوان جس کی نشوونما اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے ہوئی، وہ شخص جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کر رہا ہو تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں، وہ شخص جس کا دل مسجد کے ساتھ معلق رہتا ہو، وہ دو افراد جو اللہ تعالیٰ کے لیے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ملتے ہیں اور اسی وجہ سے جدا ہوتے ہیں، ایک وہ شخص جسے کوئی صاحبِ حیثیت اور خوب صورت عورت اپنی ذات کی طرف (گناہ کی) دعوت دیتی ہے اور وہ شخص یہ کہتا ہے: میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں، اور وہ شخص جو کوئی صدقہ کرتے ہوئے اسے اتنا پوشیدہ رکھتا ہے کہ بائیں ہاتھ کو یہ پتا نہیں چلتا کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 660، 1423، 6479، 6806، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1031، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 358، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4486، 7338، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5395، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2391، 2391 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5067، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9796» «رقم طبعة با وزير 4469»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (887): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7338
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لا ظِلَّ إِلا ظِلُّهُ: إِمَامٌ عَادِلٌ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عُبَادَةِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسْجِدِ إِذَا خَرَجَ مِنْهُ حَتَّى يَعُودَ إِلَيْهِ، وَرَجُلانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَى ذَلِكَ وَتَفَرَّقَا، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ حَسَبٍ وَجَمَالٍ، فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سات لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن اپنا خاص سایہ نصیب کرے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا: عادل حکمران، وہ نوجوان جس کی نشوونما اللہ کی عبادت کرتے ہوئے ہوئی، وہ شخص جس کا دل مسجد کے ساتھ معلق رہے اس وقت سے جب وہ مسجد سے نکلتا ہے یہاں تک کہ وہ واپس مسجد کی طرف آ جائے، دو ایسے آدمی جو اللہ تعالیٰ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوں، اسی محبت پر وہ اکٹھے ہوتے ہوں اور اسی پر جدا ہوتے ہوں، وہ شخص جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کر رہا ہو تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں، وہ شخص جسے کوئی صاحبِ حیثیت اور خوبصورت عورت (گناہ کی) دعوت دے تو وہ یہ کہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور وہ شخص جو کوئی صدقہ دے تو اسے اتنا خفیہ رکھے کہ بائیں ہاتھ کو یہ پتہ نہ چل سکے کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 7338]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 660، 1423، 6479، 6806، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1031، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 358، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4486، 7338، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5395، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2391، 2391 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5067، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9796» «رقم طبعة با وزير 7294»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (887): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں