الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
4. ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم عرفها سنة ليس بحد-
لقطہ (گم شدہ چیز) کا بیان - بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «عرفها سنة» کسی حد (شرعی سزا) کے معنی میں نہیں۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4891
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ، وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَالْتَقَطْتُ سَوْطًا، فَقَالا: دَعْهُ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لا أَدَعُهُ تَأْكُلُهُ السِّبَاعُ، لأَسْتَمْتِعَنَّ بِهِ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقَالَ: أَحْسَنْتَ إِنِّي أَصَبْتُ صُرَّةً فِيهَا دَنَانِيرُ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ: " عَرِّفْهَا حَوْلا"، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا، فَعَرَّفْتُهَا ثَلاثَةَ أَحْوَالٍ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" احْفَظْ وِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَدَدَهَا، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ، فَادْفَعْهَا، وَإِلا فَاسْتَمْتِعْ بِهَا" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں کہ میں زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے ہمراہ روانہ ہوا، میں نے (راستے میں) گمشدہ کوڑا اٹھا لیا۔ تو ان دونوں نے کہا کہ تم اسے چھوڑ دو۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے اس لیے نہیں چھوڑوں گا تاکہ درندے اسے کھا جائیں، میں اس کے ذریعے فائدہ حاصل کروں گا۔ میں مدینہ منورہ آ گیا۔ میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے، مجھے ایک تھیلی ملی تھی جس میں دینار تھے، میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔“ پھر مجھے کوئی شخص نہیں ملا، میں نے تین سال تک اس کا اعلان کیا۔ پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس تھیلی، اس کے منہ پر بندھی ہوئی ڈوری اور اس میں موجود دیناروں کی تعداد کو یاد رکھنا، اگر کوئی شخص آ کر تمہیں اس بارے میں بتا دے تو یہ اس کے حوالے کر دینا، ورنہ تم اس سے نفع حاصل کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب اللقطة/حدیث: 4891]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2426، 2437، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1723، وابن الجارود فى "المنتقى"، 725، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4891، 4892، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5789، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1374، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21556، 21557» «رقم طبعة با وزير 4871»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1492): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 4892
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، وَزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ، فَالْتَقَطْتُ سَوْطًا بِالْعُذَيْبِ، فَقَالا: دَعْهُ، فَقُلْتُ لا أَدَعُهُ، فَقَدِمْتُ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَحَدَّثْتُهُ بِالْحَدِيثِ، فَقَالَ: أَحْسَنْتَ، أَحْسَنْتَ، الْتَقَطْتُ عَلَى عَهْد ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِئَةَ دِينَارٍ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَقَالَ:" عَرِّفْهَا"، فَعَرَّفْتُهَا حَوْلا ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" عَرِّفْهَا"، فَعَرَّفْتُهَا حَوْلا ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ: " عَرِّفْهَا"، فَعَرَّفْتُهَا حَوْلا ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" اعْلَمْ عَدَدَهَا وَوِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ بِعَدَدِهَا وَوِعَائِهَا وَوِكَائِهَا، فَأَعْطِهِ إِيَّاهَا، وَإِلا فَاسْتَمْتِعْ بِهَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَاسْتَمْتِعْ بِهَا، وَشَأْنَكَ بِهَا أَضْمَرَ فِي هَذِهِ اللَّفْظَةَ رَدَّ اللُّقَطَةِ عَلَى صَاحِبِهَا إِذَا جَاءَ بَعْدَ الأَحْوَالِ الثَّلاثَةِ.
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں میں سلمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان رضی اللہ عنہما کے ہمراہ روانہ ہوا۔ عذیب کے مقام پر ایک کوڑا ملا، میں نے وہ اٹھا لیا، ان دونوں نے کہا: تم اسے چھوڑ دو۔ میں نے کہا: میں اسے نہیں چھوڑوں گا، پھر میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے انہیں اس واقعہ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مجھے ایک سو دینار پڑے ہوئے ملے تھے۔ میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا اعلان کرو۔“ میں نے ایک سال تک ان کا اعلان کیا، میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کا اعلان کرو۔“ میں نے پھر ایک سال تک ان کا اعلان کیا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کا اعلان کرو۔“ میں ایک سال تک ان کا اعلان کرتا رہا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کی تعداد، اس کی تھیلی اور تھیلی کے منہ پر باندھی جانے والی ڈوری کی نشانی یاد رکھنا، اگر کوئی شخص بعد میں آ کر تمہیں اس کی تعداد، تھیلی اور تھیلی کی ڈوری کی نشانی کے بارے میں بتا دے تو تم (اتنی ہی رقم) اسے ادا کر دینا، ورنہ تم اس کے ذریعے نفع حاصل کر لو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”تم اس کے ذریعے نفع حاصل کرو“ اس میں یہ بات پوشیدہ ہے اگر تین سال گزرنے کے بعد بھی اس کا مالک اس کے پاس آ جاتا ہے تو وہ ملنے والی چیز اسے لوٹائی جائے گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللقطة/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2426، 2437، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1723، وابن الجارود فى "المنتقى"، 725، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4891، 4892، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5789، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1374، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21556، 21557» «رقم طبعة با وزير 4872»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null