🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
237. باب المزاح والضحك - ذكر الخبر الدال على إباحة استعمال المرء الكنايات في كلامه وإن لم يكن بقاصد لحقائقها-
مزاح اور ہنسی کا بیان - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کو اپنی باتوں میں کنایات استعمال کرنے کی اجازت ہے خواہ وہ اس کی حقیقت کا ارادہ نہ کرے
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4219
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ أَخُو أَبِي قُعَيْسٍ بَعْدَمَا ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ، فَقُلْتُ: لا آذَنُ لَكَ حَتَّى يَأْتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ أَخَا أَبِي قُعَيْسٍ اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَكَ، وَإِِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي امْرَأَةُ أَبِي قُعَيْسٍ وَلَمْ يُرْضِعْنِي أَبُو قُعَيْسٍ. فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ائْذَنِي لَهُ فَإِِنَّهُ عَمُّكِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوقعیس رضی اللہ عنہ کے بھائی نے میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، یہ حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد کی بات ہے، تو میں نے کہا: میں آپ کو اس وقت تک اجازت نہیں دوں گی جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لے آتے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں اجازت مانگی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابوقعیس کے بھائی نے میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے آپ سے اجازت لینے سے پہلے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا کیونکہ مجھے ابوقعیس کی بیوی نے دودھ پلایا تھا، ابوقعیس نے مجھے دودھ نہیں پلایا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، وہ تمہارا چچا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 4219]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2644، 2646، 3105، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1444، وابن الجارود فى "المنتقى"، 744، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3300، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2055، 2057، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1147، 1148، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 950، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12732، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4374، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24688» «رقم طبعة با وزير 4206»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1796): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4220
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ أَخُو أَبِي قُعَيْسٍ بَعْدَمَا ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ، فَقُلْتُ: لا آذَنُ لَكَ حَتَّى يَأْتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ أَخَا أَبِي قُعَيْسٍ اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَكَ، وَإِِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي امْرَأَةُ أَبِي قُعَيْسٍ وَلَمْ يُرْضِعْنِي أَبُو قُعَيْسٍ، فَقَالَ:" ائْذَنِي لَهُ فَإِِنَّهُ عَمُّكِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ابو قعیس کے بھائی نے پردے کا حکم نازل ہو جانے کے بعد میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے کہا: میں آپ کو اس وقت تک اجازت نہیں دوں گی جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لے آتے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابو قعیس کے بھائی نے میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے انہیں اس وقت تک اجازت دینے سے انکار کر دیا جب تک میں آپ سے اجازت نہ لے لوں کیونکہ ابو قعیس کی بیوی نے مجھے دودھ پلایا ہے، ابو قعیس نے مجھے دودھ نہیں پلایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، وہ تمہارا چچا ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 4220]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2644، 2646، 3105، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1444، وابن الجارود فى "المنتقى"، 744، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3300، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2055، 2057، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1147، 1148، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 950، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12732، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4374، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24688» «رقم طبعة با وزير 4206/*»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - وهو مكرر الذي قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5799
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي قُعَيْسٍ بَعْدَ مَا نَزَلَ الْحِجَابُ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لا آذَنُ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ فِيهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَفْلَحَ أَخَا أَبِي قُعَيْسٍ اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ، فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَمَا يَمْنَعُكِ أَنْ تَأْذَنِي لِعَمِّكِ؟" قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيْسَ هُوَ الَّذِي أَرْضَعَنِي، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي امْرَأَتُهُ! قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ عَمُّكِ، ائْذَنِي لَهُ تَرِبَتْ يَمِينُكِ" ، قَالَ عُرْوَةُ: فَلِذَلِكَ كَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ: حَرِّمُوا مِنَ الرَّضَاعِ مَا تُحَرِّمُونَ مِنَ النَّسَبِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ابوقعیس کے بھائی افلح نے حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد ایک مرتبہ اندر آنے کی اجازت مانگی، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں انہیں اس وقت تک اجازت نہیں دوں گی جب تک ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لیتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابوقعیس کے بھائی افلح نے میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، تو میں نے انہیں اس وقت تک اجازت دینے سے انکار کر دیا جب تک میں آپ سے اجازت نہیں لیتی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اپنے چچا کو اندر آنے کی اجازت کیوں نہیں دی؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے مرد نے دودھ نہیں پلایا تھا بلکہ مجھے اس کی بیوی نے دودھ پلایا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارا چچا ہے، تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اسی وجہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ فرماتی تھیں: رضاعت کی وجہ سے تم لوگ ان چیزوں کو بھی حرام سمجھو جنہیں نسب کی وجہ سے حرام قرار دیتے ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5799]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2644، 2646، 3105، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1444، وابن الجارود فى "المنتقى"، 744، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3300، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2055، 2057، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1147، 1148، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 950، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12732، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4374، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24688» «رقم طبعة با وزير 5769»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1793)، «صحيح أبي داود» (1796)، «الروض» (757). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں