الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
249. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما فضل المصطفى صلى الله عليه وسلم على من قبله من الخصال المعدودة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے پہلے والوں پر کون سی گنی خصائل سے فضیلت دی گئی
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1697
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلاثٍ: جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا، وَجُعِلَ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا، وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلائِكَةِ، وَأُوتِيتُ هَؤُلاءِ الآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، لَمْ يُعْطَهُ أَحَدٌ قَبْلِي، وَلا يُعْطَى أَحَدٌ بَعْدِي" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہمیں دوسرے لوگوں پر تین حوالے سے فضیلت دی گئی ہے: ہمارے لیے تمام روئے زمین کو مسجد بنا دیا گیا ہے، زمین کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند قرار دیا گیا ہے، اور مجھے سورہ بقرہ کی یہ آخری آیات عرش کے نیچے موجود خزانے میں سے دی گئی ہیں، یہ مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں اور میرے بعد بھی کسی کو نہیں دی جائیں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 1697]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 522، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 263، 264، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1697، 6400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2075، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7968، والدارقطني فى (سننه) برقم: 669، 670، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23723» «رقم طبعة با وزير 1695»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 316)، «الصحيحة» (1482). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح، أبو مالك الأشجعي: هو سعد بن طارق.
حدیث نمبر: 6400
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فُضِّلْتُ عَلَى النَّاسِ بِثَلاثٍ: جُعِلَتْ لَنَا الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا، وَجُعِلَ تُرَابُهَا لَنَا طَهُورًا إِِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلائِكَةِ، وَأُوتِيتُ هَؤُلاءِ الآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ لَمْ يُعْطَ مِثْلَهُ أَحَدٌ قَبْلِي وَلا أَحَدٌ بَعْدِي" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے لوگوں پر تین حوالے سے فضیلت دی گئی ہے: ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند قرار دیا گیا، ہمارے لیے تمام روئے زمین کو جائے نماز قرار دیا گیا اور اس کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا گیا جب ہمیں پانی نہیں ملتا، اور مجھے سورہ بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے موجود خزانے سے عطا کی گئی ہیں، اس جیسی آیات مجھ سے پہلے اور میرے بعد کسی کو عطا نہیں کی جائیں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6400]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 522، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 263، 264، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1697، 6400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2075، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7968، والدارقطني فى (سننه) برقم: 669، 670، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23723» «رقم طبعة با وزير 6366»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 316): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح