🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
616. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن ستكون المدينة خيرا لأهلها من الانجلاء عنها لو علموه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ مدینہ اس کے باشندوں کے لیے اسے چھوڑنے سے بہتر ہوگی اگر وہ جانتے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3734
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ، يَدْعُو الرَّجُلُ ابْنَ عَمِّهِ، وَقَرِيبِهِ: هَلُمَّ إِلَى الرَّخَاءِ هَلُمَّ إِلَى الرَّخَاءِ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَخْرُجُ أَحَدٌ مِنْهَا رَغْبَةً عَنْهَا إِلا أَخْلَفَ اللَّهُ فِيهَا خَيْرًا مِنْهُ، أَلا إِنَّ الْمَدِينَةَ كَالْكِيرِ تُخْرِجُ الْخَبَثَ، وَلا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَنْفِيَ الْمَدِينَةُ شِرَارَهَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ایک شخص اپنے چچازاد اور اپنے قریبی رشتے داروں کو بلائے گا کہ: سہولت کی طرف آؤ، سہولت کی طرف آؤ! حالانکہ اگر انہیں علم ہو، تو مدینہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہاں سے بے رغبتی اختیار کرتے ہوئے جو بھی شخص نکلے گا، تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے زیادہ بہتر شخص (مدینہ منورہ کو) عطا کر دے گا۔ خبردار! مدینہ بھٹی کی مانند ہے، جو خرابی کو نکال دیتا ہے اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مدینہ اپنے برے لوگوں کو یوں نہیں نکال دے گا جیسے بھٹی لوہے کے میل (یا زنگ) کو نکال دیتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 3734]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1871، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1378، 1382، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3723، 3733، 3734، 3739، 3740، 6775، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7352» «رقم طبعة با وزير 3726»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت (274). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6775
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَنْفِيَ الْمَدِينَةُ شِرَارَهَا، كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ"، قَالَ:" وَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَدْعُو الرَّجُلُ قَرِيبَهُ وَحَمِيمَهُ إِِلَى الرَّخَاءِ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک مدینہ منورہ اپنے بدترین لوگوں کو اس طرح باہر نہیں نکال دے گا، جس طرح بھٹی لوہے کی میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا، جب کوئی شخص اپنے رشتہ دار یا اپنے دوست کو خوشحالی کی طرف بلائے گا، حالانکہ اگر ان لوگوں کو علم ہو، تو مدینہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6775]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1871، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1378، 1382، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3723، 3733، 3734، 3739، 3740، 6775، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7352» «رقم طبعة با وزير 6737»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (274): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں