الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابٌ مِنْهُ فِيمَنْ حَاضَتْ بَعْدَ طَوَافِ الْإِفَاضَةِ
اسی سلسلے میں اس عورت کے متعلق جسے طوافِ افاضہ کے بعد حیض آ جائے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1037
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ فَذَكَرَتْ حَيْضَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَحَابِسَتُنَا هِيَ": فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، قَالَ:"فَلَا إِذَنْ". أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ نَحْوَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ صفیہ رضی اللہ عنہا طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئیں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے حیض کا ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ پھر میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ طوافِ زیارت کرنے کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کچھ (حرج) نہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے عبدالرحمن بن قاسم کے واسطہ سے بھی اسی طرح بیان کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج باب اذا حاضت المرأة بعد ما افاضت (1757) ومسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض (1211، بعد 1328).»
حدیث نمبر: 1039
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 293 ] ذَكَرَ صَفِيَّةَ ابْنَةَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا". قِيلَ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ. قَالَ:"فَلَا إِذَنْ".
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو آپ سے کہا گیا کہ وہ تو حائضہ ہو چکیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید وہ ہمیں روکنے والی ہے۔“ آپ سے کہا گیا کہ انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کوئی بات نہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه ابوداود، المناسك، باب الحائض، تخريج بعد الإفاضة (2003)- ومالك في الموطأ، الحج، باب افاضة الحائض.»