الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ التَّعْرِيضِ بِالْخِطْبَةِ
منگنی کے پیغام میں اشارے کنائے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1131
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:"وَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي". قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ أَخْبَرْتُهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي فَقَالَ:"أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، وَأَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ".
فاطمہ بنتِ قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”جب تیری عدت ختم ہو جائے تو مجھے اطلاع کرنا۔“ کہتی ہیں: جب میری عدت ختم ہوئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ معاویہ اور ابو جہم رضی اللہ عنہما نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ مفلس آدمی ہے اس کے پاس مال نہیں، اور ابو جہم تو اپنی لاٹھی اپنے کندھے سے نہیں اتارتا، تم اسامہ بن زید سے نکاح کر لو۔“ چنانچہ میں نے ان سے نکاح کر لیا، اللہ نے اس نکاح میں اتنی خیر و خوبی دی کہ دوسری عورتیں مجھ پر رشک کرنے لگیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطلاق، باب المطلقة البائن لا نفقة لها (1480).»
حدیث نمبر: 1132
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا فِي عِدَّتِهَا مِنْ طَلَاقِ زَوْجِهَا:"فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي". قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ أَخْبَرْتُهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، وَأَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ انْكِحِي أُسَامَةَ". قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ قَالَ:"انْكِحِي أُسَامَةَ". فَنَكَحْتُهُ فَجَعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا وَاغْتَبَطْتُ بِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
فاطمہ رضی اللہ عنہا (بنتِ قیس) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے خاوند کی طرف سے طلاق کی صورت میں عدت کے دوران کہا: ”جب تیری عدت پوری ہو جائے تو مجھے بتانا۔“ فرماتی ہیں: جب میری عدت پوری ہوئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ معاویہ اور ابو جہم رضی اللہ عنہما نے مجھے پیغامِ نکاح بھیجا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ مفلس آدمی ہے اس کے پاس مال نہیں، اور ابو جہم تو اپنی لاٹھی اپنے کندھے سے نہیں اتارتا، لہذا تو اسامہ سے نکاح کر لے۔“ فرماتی ہیں: مجھے یہ بات ناپسند لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ کہا: ”تم اسامہ (رضی اللہ عنہ) سے نکاح کر لو۔“ پھر میں نے ان سے نکاح کر لیا، اور اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی خیر دی کہ عورتیں مجھ پر رشک کرنے لگیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1131).»