الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ فِي النُّشُوزِ
بیوی کی نافرمانی اور سرکشی کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1215
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ بِنْتَ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ كَانَتْ عِنْدَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، فَكَرِهَ مِنْهَا أَمْرًا؛ إِمَّا كِبْرًا أَوْ غَيْرَهُ، فَأَرَادَ طَلَاقَهَا فَقَالَتْ: لَا تُطَلِّقْنِي، وَأَمْسِكْنِي وَاقْسِمْ لِي مَا بَدَا لَكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا [النِّسَاءِ: 128] الْآيَةَ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ محمد بن مسلمہ کی بیٹی، رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، وہ بڑھاپے یا کسی اور وجہ سے انہیں ناپسند کرنے لگے تھے۔ جب انہوں نے طلاق کا ارادہ کیا تو بیوی نے کہا: ”مجھے طلاق نہ دیں، مجھے اپنے پاس روکے رکھیں اور میرے حقِ باری کے بارے میں جو چاہیں فیصلہ کریں“۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی بے تعلقی سے ڈرے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإرساله اخرجه البيهقي: 7 / 296 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4366) وابن ابي شيبة (16463).»
حدیث نمبر: 1218
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: كَانَتْ بِنْتُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ عِنْدَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، فَكَرِهَ مِنْهَا شَيْئًا إِمَّا كِبْرًا وَإِمَّا غَيْرَهُ فَأَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَقَالَتْ: لَا تُطَلِّقْنِي وَأَنَا أَحِلُّ لَكَ. فَنَزَلَ فِي ذَلِكَ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا [النِّسَاءِ: 128] الْآيَةَ. قَالَ: فَمَضَتْ بِذَلِكَ السُّنَّةُ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْخُلْعِ وَالنُّشُوزِ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ النِّكَاحِ مِنَ الْإِمْلَاءِ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ محمد بن مسلمہ کی بیٹی، رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، وہ بڑھاپے یا کسی اور وجہ سے انہیں ناپسند کرنے لگے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے طلاق دینے کا ارادہ کر لیا۔ تب انہوں نے کہا: ”مجھے طلاق نہ دیں، میں اپنے حقوق سے دستبردار ہوتی ہوں“۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی بے تعلقی یا بے رخی سے ڈرے“ (النساء: 128)۔ فرمایا: پھر یہی طریقہ رائج ہو گیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1215)»