الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ
طلاقِ سنت کا بیان
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 1239
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ مَوْلَى عَزَّةَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ. فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ، فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ". قَالَ ابْنُ عُمَرَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهَنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ أَوْ لِقُبُلِ عِدَّتِهِنَّ. الشَّافِعِيُّ شَكَّ.
ابوزبیر نے بیان کیا کہ عبدالرحمن بن ایمن مولیٰ عزہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کر رہے تھے اور ابوزبیر سن رہا تھا، انہوں نے پوچھا: ”آپ کا اس آدمی کے متعلق کیا خیال ہے جس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی؟“ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ عبداللہ بن عمر (یعنی خود انہوں نے) نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (ابن عمر کو) کہو کہ اپنی بیوی سے رجوع کر لیں اور جب وہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر اگر چاہے تو طلاق دے دے یا اسے نکاح میں روک لے۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں عدت کے شروع میں طلاق دو۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے «في قُبل عدتهن» اور «لقبل عدتهن» میں شک کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم،الطلاق، باب تحريم طلاق الحائض بغير رضاها، وأنه لو خاف ...... الخ (1471).»
حدیث نمبر: 1242
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَيْمَنَ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا"، فَرَدَّهَا عَلَيَّ وَلَمْ يَرَهَا شَيْئًا فَقَالَ:"إِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ".
ابوزبیر نے بیان کیا کہ اس نے عبداللہ بن ایمن کو سنا کہ وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھ رہا ہے اور ابوزبیر سن رہا تھا: ”آپ کا اس آدمی کے متعلق کیا خیال ہے جس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دی؟“ تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دی جب عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن عمر سے کہو کہ وہ اس سے رجوع کر لے۔“ اس کو میری طرف لوٹا دیا اور کچھ حرج نہیں سمجھا، اور فرمایا: ”جب یہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر اگر تو چاہے تو طلاق دے یا نکاح میں روک لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1242]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1239).»
حدیث نمبر: 1243
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا"، فَرَدَّهَا عَلَيَّ وَلَمْ يَرَهَا شَيْئًا، فَقَالَ:"إِذَا هِيَ طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ".
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں حیض کی حالت میں طلاق دے دی، جب عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن عمر کو حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کر لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بغیر کسی حرج کے میری طرف لوٹا دیا، اور فرمایا: ”جب یہ حیض سے پاک ہو جائے تو وہ طلاق دے دے یا اپنے نکاح میں روک لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1238).»
حدیث نمبر: 1244
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءَ".
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی، جب عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن عمر سے کہو وہ اس سے رجوع کر لے، پھر اسے حیض ختم ہونے تک اپنے نکاح میں رکھے، پھر وہ حائضہ ہو اور جب اس کے بعد وہ حیض سے پاک ہو تو اگر چاہے تو اپنے نکاح میں روکے رکھے اور اگر چاہے تو اس سے ہم بستری سے پہلے ہی طہر میں طلاق دے دے، یہی وہ عدت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1244]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1238).»