🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ الطَّلَاقِ قَبْلَ الْمَسِّ وَنِصْفِ الصَّدَاقِ
چھونے سے پہلے طلاق اور آدھے مہر کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1272
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مُتْعَةٌ إِلَّا الَّتِي فُرِضَ لَهَا الصَّدَاقُ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَحَسْبُهَا نِصْفُ الْمَهْرِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ: ”ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ طلاق ہے سوائے اس عورت کے جس کا حق مہر مقرر کیا گیا پھر اسے ہم بستری سے پہلے طلاق دے دی گئی تو اس کا حق مہر آدھا شمار ہوگا“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 7/257 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4332)- ومالك في الموطأ، الطلاق، باب ما جاء في متعة الطلاق.» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1273
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مُتْعَةٌ إِلَّا الَّتِي يُطَلِّقُهَا وَقَدْ فُرِضَ لَهَا صَدَاقٌ وَلَمْ تُمَسَّ فَحَسْبُهَا مَا فُرِضَ لَهَا.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرمایا کرتے تھے، ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ طلاق ہے سوائے اس کے جس کا حق مہر مقرر کیا گیا پھر اس سے ہم بستری سے پہلے اسے طلاق دے دی گئی تو اس کے لیے وہی حق مہر شمار ہوگا جو اس کے لیے مقرر کیا گیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1272)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں