الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا
پھلوں کی پختگی ظاہر ہونے تک ان کی فروخت کی ممانعت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1419
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهِيَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا تُزْهِي؟ قَالَ:"حَتَّى تَحْمَرَّ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَرَأَيْتُمْ إِذَا مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَةَ فَبِمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ"؟.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ”زہو“ سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا، تو پوچھا گیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ زہو کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہاں تک کہ وہ سرخ ہو جائیں۔“ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، جب اللہ کے حکم سے پھلوں پر آسمانی آفت آ جائے تو تم اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض لو گے؟“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، البيوع، باب اذا باع الثمار قبل ان يبدو صلاحها..... الخ (2198)، (1488)، ومسلم، المساقاة، باب وضع الحوائج (1555).»
حدیث نمبر: 1420
أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ ثَمَرَةِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ قِيلَ: وَمَا تَزْهُو؟ قَالَ: تَحْمَرُّ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت پر لگی کھجوروں کی بیع زہو سے پہلے منع فرمائی۔ ان سے پوچھا گیا، یہ زہو کیا ہے؟ تو فرمایا: ”سرخ ہونا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1420]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1419).»