الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ
کافر کے بدلے مسلمان کو قتل نہ کرنے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1625
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سِوَى الْقُرْآنِ؟ فَقَالَ: لَا وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، إِلَّا أَنْ يُعْطِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَبْدًا فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي [ ص: 300 ] الصَّحِيفَةِ، قُلْتُ: وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ؟ قَالَ:"الْعَقْلُ وَفَكَاكُ الْأَسِيرِ وَلَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ". وَفِي الْمَوْضِعِ الْآخَرِ: لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ.
ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا، میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا تمہارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی چیز قرآن کے علاوہ ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے دانے سے کونپل کو نکالا اور مخلوق کو پیدا کیا، ہمارے پاس کچھ نہیں۔ سوائے اس فہم کے جو اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اپنی کتاب میں دے دے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔“ میں نے پوچھا اس صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا: ”دیت کے احکام، قیدیوں کو چھڑوانے کے احکام اور یہ کہ کسی مسلمان کو کافر کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے گا۔“ دوسری جگہ میں ہے کہ ”کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الديات، باب لا يقتل المسلم بالكافر (46915).»
حدیث نمبر: 1626
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا: هَلْ عِنْدَكُمْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سِوَى الْقُرْآنِ؟ فَقَالَ: لَا وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ إِلَّا أَنْ يُؤْتَى عَبْدٌ فَهْمًا فِي الْقُرْآنِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ، قُلْتُ: وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ، قَالَ:"الْعَقْلُ وَفَكَاكُ الْأَسِيرِ، وَلَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ".
ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا تمہارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں سے قرآن کے علاوہ بھی کوئی چیز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے دانے سے کونپل کو پھاڑا اور مخلوق کو پیدا کیا کچھ نہیں سوائے اس فہم کے جو کسی آدمی کو قرآن میں عطا کیا گیا اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے،“ میں نے پوچھا، صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا: ”دیت کے مسائل، قیدیوں کو چھڑوانے کے احکامات اور یہ کہ کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1626]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1625).»