الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ
جنین کی دیت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1651
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَأً سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ شَيْئًا؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ جَارَتَيْنِ لِي فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَأَلْقَتْ جَنِينًا مَيِّتًا فَقَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كِدْنَا أَنْ نَقْضِيَ فِي مِثْلِ هَذَا بِرَأْيِنَا.
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”میں اس شخص کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیٹ کے بچے (جنین) کے متعلق کچھ سنا ہو؟“ تو حمل بن مالک بن نابغہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اپنی دو بیویوں کے درمیان رہتا تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے مارا، تو اس نے پیٹ کا بچہ مردہ جنا، اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ دیا۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قریب تھا کہ اس مسئلہ میں ہم اپنی رائے سے فیصلہ دے دیتے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو داود الديات، باب دية الجنين، رقم: 4572 - وابن ماجة، الديات، باب دية الجنين (2641). والنسائي (4743) موصولا وصححه ابن حبان والحاكم: (3/ 575).»
حدیث نمبر: 1652
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، وَابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَأً سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ شَيْئًا، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ جَارَتَيْنِ لِي، يَعْنِي: بَيْنَ ضَرَّتَيْنِ، فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَأَلْقَتْ [ ص: 312 ] جَنِينًا مَيِّتًا فَقَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَوْ لَمْ نَسْمَعْ هَذَا لَقَضَيْنَا فِيهِ بِغَيْرِ هَذَا. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الدِّيَاتِ وَالْقِصَاصِ، وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْخَطَأِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
طاؤس سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہے کوئی آدمی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جنین کے بارے میں کچھ سنا ہو؟“ تو حمل بن مالک بن نابغہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے فرمایا: ”میں اپنی دو سوکنوں میں رہتا تھا کہ ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے مارا تو اس نے پیٹ کا بچہ مردہ جنا، اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ دیا۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر ہم یہ بات نہ سنتے تو اس مقدمہ میں کوئی اور فیصلہ دے دیتے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1651).»