الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّبَاعِ السُّنَّةِ
سنت کی پیروی کرنے کے حکم کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1794
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَافِعٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ، فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ.
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو (اس حال میں) نہ پاؤں کہ وہ اپنی چارپائی پر تکیہ لگائے ہوئے ہو اور اس کے پاس میرے حکموں میں سے کوئی حکم آ جائے جس کے کرنے کا میں نے حکم دیا ہو یا جس سے میں نے منع کیا ہو، اور وہ (جواب میں) کہے: میں تو نہیں جانتا، ہم نے جو کچھ اللہ کی کتاب میں پایا ہم اسی کی پیروی کریں گے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة /حدیث: 1794]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو داود، السنة، باب في لزوم السنة، رقم 4605 - والترمذى، العلم، باب ما نهى عند ان يقال عند حديث رسول الله (2663). وقال حسن صحيح وصححه الحاكم: 1/ 108، 109 ـ ووافقه الذهبي، وصححه ابن حبان.»
حدیث نمبر: 1796
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا أَلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ، فَيَقُولُ مَا نَدْرِي، مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ".
ابو رافع رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو (اس حال میں) نہ پاؤں کہ وہ چارپائی پر تکیہ لگائے ہوئے ہو اور اس کے پاس میرے احکامات میں سے کوئی حکم آئے جس کے کرنے کا میں نے کہا ہو یا جس سے میں نے روکا ہو، پھر وہ کہے: ہم نہیں جانتے، ہم نے جو کچھ کتاب اللہ میں پایا ہے اسی کی ہم پیروی کریں گے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة /حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1794).»