🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ الْقَصْرِ صَدَقَةٌ وَفَضِيلَةُ الْقَصْرِ فِي السَّفَرِ
قصر ایک صدقہ ہے اور سفر میں قصر کرنے کی فضیلت کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ذَكَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْقَصْرَ فِي الْخَوْفِ فَأَنَّى الْقَصْرُ فِي غَيْرِ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ"  .
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”اللہ تعالیٰ نے خوف کی حالت میں تو قصر کا ذکر کیا ہے، لیکن خوف کے علاوہ قصر کہاں ہے؟“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے بھی اس چیز نے حیرت میں ڈالا جس سے آپ حیران ہیں۔ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صدقہ ہے جو اللہ نے تم پر کیا ہے تم اس کے صدقے کو قبول کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين وقصرها: 686.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ [ ص: 330 ] جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا [النِّسَاءِ: 101] فَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ؟ فَقَالَ عُمَرُ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ"  .
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم نمازوں کو قصر کرو، اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر ستائیں گے [النساء: 101] اب تو لوگوں کو امن ہے؟“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے بھی اس بات پر تعجب ہوا تھا جس پر آپ کو ہوا ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ صدقہ ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تم پر صدقہ کیا ہے لہٰذا تم اس کے صدقے کو قبول کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين وقصرها: 686.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں