🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْإِفْطَارِ فِي السَّفَرِ
سفر میں روزہ افطار کرنے کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 617
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ فِي سَفَرِهِ إِلَى مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَامُوا حِينَ صُمْتَ فَدَعَا بِإِنَاءٍ وَفِيهِ مَاءٌ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ وَأَمَرَ مَنْ بَيْنَ يَدَيْهِ أَنْ يَحْسِبُوا، فَلَمَّا حَبَسُوا وَلَحِقَ مَنْ وَرَاءَهُ رَفَعَ الْإِنَاءَ إِلَى فِيهِ فَشَرِبَ.  فِي حَدِيثِهِمَا أَوْ حَدِيثِ غَيْرِهِمَا وَذَلِكَ بَعْدَ الْعَصْرِ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال رمضان کے مہینے میں مکہ کی طرف نکلے تو روزہ رکھا، اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ روزہ نہ رکھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا، جب آپ نے روزہ رکھا تو لوگوں نے بھی روزہ رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پانی کا برتن منگوایا، اس کو اپنے ہاتھ پر رکھا اور سامنے والوں کو رکنے کا حکم دیا، جب وہ رک گئے اور پیچھے والے بھی آ ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن اٹھا کر اپنے منہ کو لگایا اور پانی پیا۔ ان دونوں کی حدیث یا ان کے علاوہ کسی اور کی حدیث میں ہے کہ یہ عصر کے بعد کی بات ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 617]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر في غير معصية (1114).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 621
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ فَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِمُ الصِّيَامُ فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَشَرِبَ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ، فَأَفْطَرَ بَعْضُ النَّاسِ وَصَامَ بَعْضٌ، فَبَلَغَهُ أَنَّ نَاسًا صَامُوا، فَقَالَ:"أُولَئِكَ الْعُصَاةُ"  .
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال رمضان میں مکہ کی طرف نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا حتیٰ کہ ”کراع الغمیم“ مقام پر پہنچ گئے، لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روزہ رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ لوگوں پر روزہ مشکل ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد پانی کا پیالہ منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا اور لوگ دیکھ رہے تھے، بعض نے روزہ افطار کر دیا اور بعض نے روزہ رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ہوئی کہ بعض لوگ روزے سے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نافرمان ہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر في غير معصية (1114).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 622
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَفِي حَدِيثِ الثِّقَةِ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ إِلَى مَكَّةَ فَصَامَ وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا، وَقَالَ:"تَقَوَّوْا لِعَدُوِّكُمْ"، فَقِيلَ: إِنَّ النَّاسَ أَبَوْا أَنْ يُفْطِرُوا حِينَ صُمْتَ فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ فَشَرِبَ،  ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ وَإِلَى آخِرِ السَّادِسِ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ والے سال رمضان میں مکہ کی طرف نکلے، تو روزہ رکھا اور لوگوں کو روزہ افطار کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”اپنے دشمن کے مقابلہ میں قوت بناؤ“۔ آپ سے کہا گیا کہ بعض لوگوں نے روزہ افطار کرنے سے انکار کر دیا جب آپ نے روزہ رکھا، تو آپ نے پانی کا پیالہ منگوایا اور اس سے پانی پیا۔ پھر آگے حدیث لمبی بیان کی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 622]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر في غير معصية (1114).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں