الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ
عاشورہ کے دن کے روزے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَخْرَجَ مِنْ كُمِّهِ قَبْضَةً مِنْ شَعَرٍ يَقُولُ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَقُولُ:"إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ" .
حمید بن عبد الرحمن روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے عاشوراء کے دن سنا جبکہ آپ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر تشریف فرما تھے۔ اور آپ نے اپنی آستین سے بالوں کی ایک مٹھی نکالی اور آپ کہہ رہے تھے اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ اس قسم کے کاموں سے منع کرتے اور فرماتے، ”بے شک بنی اسرائیل اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیے۔“ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی دن کے متعلق سنا آپ نے فرمایا: ”میں آج کے دن روزہ سے ہوں جو تم میں سے چاہے روزہ رکھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»
حدیث نمبر: 631
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِمِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ:"لَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، فَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ" .
حمید بن عبد الرحمن سے روایت ہے انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے جس سال انہوں نے حج کیا سنا جبکہ وہ منبر پر ارشاد فرما رہے تھے۔ اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج کے دن یوم عاشوراء کے متعلق سنا: ”اس کا روزہ اللہ نے تم پر فرض نہیں کیا، البتہ میں روزے سے ہوں، تم میں سے جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء (2003) ومسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»