الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ الصَّائِمِ يُصْبِحُ جُنُبًا
روزے دار کا حالتِ جنابت میں صبح کرنے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 647
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ [ ص: 118 ] بْنِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَسْمَعُ: إِنِّي أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَأَنَا أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَأَغْتَسِلُ ثُمَّ أَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا، قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ للَّهِ وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا اور وہ سن رہی تھیں: ”میں صبح کرتا ہوں اور میں جنبی ہوتا ہوں اور میرا روزے کا بھی ارادہ ہوتا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی صبح کو اٹھتا ہوں اور جنبی ہوتا ہوں اور میرا روزے کا بھی ارادہ ہوتا ہے، میں پہلے غسل کرتا ہوں پھر اس دن کا روزہ رکھتا ہوں۔“ اس آدمی نے کہا: ”آپ اور ہم برابر نہیں ہیں اس لیے کہ اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے ہیں۔“ (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آگیا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں، اور تم سب سے زیادہ ان (حدود) کو جاننے والا ہوں جن سے بچنا ضروری ہوں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الصيام، باب صحة صوم من طلع عليه الفجر وهو جنب (1110).»
حدیث نمبر: 648
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى الْبَابِ وَأَنَا أَسْمَعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَأَنَا أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَأَغْتَسِلُ وَأَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ" .
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جبکہ وہ دروازے پر کھڑا تھا میں سن رہی تھی، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جنابت میں صبح کرتا ہوں اور میرا روزے کا بھی ارادہ ہوتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی حالتِ جنابت میں صبح کرتا ہوں اور میں روزہ کا بھی ارادہ رکھتا ہوں، میں پہلے غسل کرتا ہوں، اور پھر اس دن کا روزہ رکھتا ہوں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 648]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الصيام، باب صحة صوم من طلع عليه الفجر وهو جنب (1110).»