الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْعَاجِزِ
معذور کی طرف سے حج کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 927
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَمْسِكَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَهَلْ تَرَى أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَعَمْ" . قَالَ سُفْيَانُ: هَكَذَا حَفِظْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اس نے کہا: ”اللہ کا فریضہ حج جو اس کے بندوں پر ہے، اس نے میرے بوڑھے باپ کو بھی پا لیا ہے لیکن اس میں اتنی سکت نہیں کہ وہ سواری پر بیٹھ سکیں۔ آپ کا کیا خیال ہے کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ سفیان نے کہا میں نے زہری سے اسی طرح یاد کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 927]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج، باب وجوب الحج وفضله..... الخ (1513)، (1855) . ومسلم، الحج، باب الحج عن العاجز لزمانة وهرم ونحوهما أو للموت (1334).»
حدیث نمبر: 928
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ يَنْفَعُهُ ذَلِكَ؟ قَالَ:"نَعَمْ كَمَا لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتِيهِ نَفَعَهُ" .
عمرو بن دینار کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت اور انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں کہ اس عورت نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ (حج بدل) ان کو فائدہ دے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جس طرح کہ اس پر قرض ہوتا تو تو اس کی طرف سے ادائیگی کر دیتی تو وہ اس کو فائدہ دیتا، اسی طرح حج بھی فائدہ دے گا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «صحیح موصولا اخرجه البيهقي: 4 / 328، 5/ 179 - وصححه ابن خزيمة (3042) . وانظر الحديث السابق برقم: (927).»
حدیث نمبر: 929
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمٍ تَسْتَفْتِيهِ، فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا، لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَثْبُتَ عَلَى الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:"نَعَمْ". وَذَلِكَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ خثعم قبیلہ کی ایک عورت آئی اور وہ فتویٰ طلب کرنے لگی۔ فضل اس کو دیکھنے لگے اور وہ فضل کو دیکھنے لگی۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فضل کا چہرہ دوسری طرف پھیرنے لگے۔ اس عورت نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کے فریضہ حج نے میرے بوڑھے باپ کو اس حالت میں پا لیا ہے کہ وہ سواری پر بیٹھ نہیں سکتے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج (بدل) کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اور یہ حجۃ الوداع کی بات ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج، باب وجوب الحج وفضله..... الخ (1513)، (1855) . ومسلم، الحج، باب الحج عن العاجز لزمانة وهرم ونحوهما أو للموت (1334).»