🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب : نقش الخاتم
باب: انگوٹھی کے نقش کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3639
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ , ثُمَّ نَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ , فَقَالَ:" لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر اس میں «محمد رسول الله» نقش کرایا، اور فرمایا: میری انگوٹھی کا یہ نقش کوئی اور نہ کرائے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3639]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» کے الفاظ کندہ کرائے، پھر فرمایا: کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح (اپنی انگوٹھی پر) نقش نہ بنوائے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3639]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 12 (2091)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4219)، سنن الترمذی/الشمائل 11 (95)، سنن النسائی/الزینة من المجتبيٰ 26 (5290)، (تحفة الأشراف: 7599)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 46 (5866)، مسند احمد (2/22) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: وہ انگوٹھی آپ کی وفات تک آپ کے ہاتھ میں رہی پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی اخیر خلافت میں اریس کے کنوئیں میں گر گئی، ہر چند تلاش کی گئی مگر نہ ملی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3645
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم كَانَ" يَجْعَلُ فَصَّ خَاتَمِهِ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی کے نگینے کو ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3645]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3645]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس11 (2092)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4218)، (تحفة الأشراف: 7599)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 45 (5865)، 46 (5866)، 47 (5867)، 53 (5867)، الأیمان 6 (6651)، الاعتصام 4 (7298)، سنن الترمذی/اللباس 16 (1741)، الشمائل 12 (84)، سنن النسائی/الزینة 45 (5199)، مسند احمد (2/18، 68، 96، 127) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں