🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. (بَابُ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ)
(سونے کے بدلے سونے میں برابری)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَجَاءَهُ صَائِغٌ، فَقَالَ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَصُوغُ الذَّهَبَ ثُمَّ أَبِيعُ الشَّيْءَ مِنْ ذَلِكَ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهِ فَأَسْتَفْضِلُ فِي ذَلِكَ قَدْرَ عَمَلِ يَدِي. فَنَهَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ ذَلِكَ فَجَعَلَ الصَّائِغُ يُرَدِّدُ عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ يَنْهَاهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ أَوْ إِلَى دَابَّتِهِ يُرِيدُ أَنْ يَرْكَبَهَا، ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا وَعَهْدُنَا إِلَيْكُمْ". حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا خَطَأٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا ان کے پاس ایک سنار آیا کہنے لگا ”اے ابو عبدالرحمن! میں زیور تیار کرتا ہوں تو اپنی مزدوری اس سے کاٹ کر (تو اس کا وزن کٹوتی سے کم ہو جاتا ہے) پھر اسے وزن سے زیادہ میں فروخت کر دیتا ہوں“ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے اس عمل سے منع کیا سنار بار بار یہی سوال کر رہا تھا سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ اسے منع فرما رہے تھے حتی کہ مسجد کے دروازے یا سواری تک سوار ہونے کے لیے آ گئے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دینار سے دینار کے تبادلے میں اور درہم سے درہم کے تبادلے میں ان کے درمیان اضافہ جائز نہیں، یہ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے تاکید ہے اور ہماری تم کو تاکید ہے۔“ احمد نے بیان کیا کہ میں نے مزنی کو کہتے سنا: امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ (روایت) خطا ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «سنن نسائى، البيوع، باب بيع الدرهم بالدرهم، رقم: 4568 وقال الالبانی: صحيح بما قبله، مؤطا امام مالك، البيوع، باب بيع الذهب بالفضة تبرا وعينا، رقم: 31 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ وَرْدَانَ الرُّومِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَصُوغُ الْحُلِيَّ ثُمَّ أَبِيعُهُ فَأَسْتَفْضِلُ قَدْرَ أُجْرَتِي أَوْ عَمَلَ يَدِي، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا هَذَا عَهْدُ صَاحِبِنَا إِلَيْنَا وَعَهْدُنَا إِلَيْكُمْ". حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: يَعْنِي صَاحِبَنَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
وردان رومی سے روایت ہے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ ”میں سنار ہوں زیور بنا کر فروخت کرتا ہوں اس سونے سے کٹوتی کر کے اجرت رکھ لیتا ہوں“ (بقیہ جتنا سونے کا پہلے وزن تھا اتنے میں ہی فروخت کرتا ہوں علیحدہ سے اجرت نہیں لیتا مثلا ایک دینار کا زیور بنایا تو اسی سے سونا اپنی مزدوری کاٹ لیا پھر دینار کو اگے سیل کر دیا) تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”سونے (زیور) کا سودا سونے (دینار) سے کرنا ہو تو کمی پیشی جائز نہیں، یہ ہمارے صاحب کی ہمیں تاکید ہے اور ہماری تمہیں تاکید ہے۔“ احمد نے بیان کیا کہ میں نے مزنی کو کہتے سنا: امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے صاحب سے مراد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 275/5، التمهيد لابن عبدالبر: 247/2، معانی الآثار للطحاوي: 66/4، حدیث صحیح .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں