الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. (بَابُ تَحْرِيمِ الرِّبَا فِي الْأَصْنَافِ الرِّبَوِيَّةِ)
(اشیائے ربویہ میں سود کی ممانعت)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 218
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، وَرَجُلٍ آَخَرُ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ وَلا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ وَلا الْبُرَّ بِالْبُرِّ وَلا الشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ وَلا التَّمْرَ بِالتَّمْرِ وَلا الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ إِلا سَوَاءً بِسَوَاءٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ يَدًا بِيَدٍ وَلَكِنْ بِيعُوا الذَّهَبَ بِالْوَرِقِ وَالْوَرِقَ بِالذَّهَبِ وَالْبُرَّ بِالشَّعِيرِ وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ وَالتَّمْرَ بِالْمِلْحِ وَالْمِلْحَ بِالتَّمْرِ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْتُمْ". قَالَ وَنَقَصَ أَحَدُهُمَا التَّمْرَ أَوِ الْمِلْحَ وَزَادَ الآخَرُ:" مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، نمک نمک کے بدلے، نہ فروخت کرو الا یہ کہ برابر، برابر نقد بنقد ہو ایک ہاتھ دو دوسرے سے لو والا معاملہ ہولیکن سونا چاندی کے عوض، چاندی سونے کے عوض، گندم جو کے عوض، جو گندم کے عوض، کھجور نمک کے عوض نمک کھجور کے عوض کا سودا ہو تو جیسے مرضی فروخت کرو (وزن میں برابری ضروری نہیں لیکن) ہو نقد ونقد جنس ایک ہے تو کمی پیشی کرنا یا کرانا سود ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب بيع البر بالبر، رقم: 4560، سنن ابن ماجه التجارات، باب الصرف و مالا يجوز متفاضلا يداً بيد، رقم: 2254، وقال الالباني: صحيح .»
حدیث نمبر: 221
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ , عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، أَنَّهُ قَدِمَ أُنَاسٌ فِي إِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَبِيعُونَ آنِيَةَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ إِلَى الْعَطَا، فَقَامَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ، وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ، وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ، وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ، إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ سَوَاءً بِسَوَاءٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى".
ابو اشعث صنعانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں کچھ لوگ آئے جو سونے اور چاندی کے برتن عطیات (کی تقسیم) تک ادھار پر فروخت کرتے تھے تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے اور گندم گندم کے بدلے، اور کھجور کھجور کے بدلے اور جو جو کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے فروخت کرنے سے منع کیا الا یہ کہ دونوں عوض ایک جیسے ہوں وزن میں برابر ہوں، جس نے کمی و بیشی کی یا کرائی اس نے سود کا سودا کیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 221]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقداً، رقم: 1587 .»