🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
147. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الطَّعَامِ قَبْلَ قَبْضِهِ)
(غلہ پر قبضہ سے پہلے فروخت کی ممانعت)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 225
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كُنَّا نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ عَلَيْنَا مَنْ يَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِهِ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي ابْتَعْنَاهُ فِيهِ إِلَى مَكَانٍ سِوَاهُ قَبْلَ أَنْ نَبِيعَهُ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ہم زمانہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں غلہ خریدتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر ایسے لوگ مقرر کرتے جو ہمیں حکم کرتے کہ ہم غلہ اس جگہ جہاں سے خریدا ہے سے دوسری جگہ آگے فروخت کرنے سے پہلے منتقل کریں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب منتهى التلقى، رقم: 2166، صحیح مسلم، البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض، رقم: 1527»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 226
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَمَّا الَّذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُكَالَ. قَالَ سُفْيَانُ يَعْنِي يُقْبَضَ. قَالَ عَمْرٌو: قَالَ طَاوُسٌ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ بِرَأْيِهِ وَلا أَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلا مِثْلَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے غلے کو فروخت کرنے سے منع کیا جو ماپا نہ گیا ہو۔ راوی سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں ماپنے سے مراد قبضہ میں لینا ہے، طاؤوس رحمہ اللہ کہتے ہیں ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے سے فرمایا: میرے خیال میں تمام چیزوں کا یہی حکم ہے۔ (یعنی کوئی بھی چیز غلہ ہو یا کوئی اور قبضہ سے پہلے آگے فروخت نہیں کرنی چاہیے) [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 226]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب بيع الطعام قبل ان يقبض وبيع ما ليس عندك، رقم: 2135، صحیح مسلم، البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض، رقم: 1525»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں