🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
259. (بَابُ وَضْعِ الْجَوَائِحِ وَالِاحْتِيَاطِ فِي الرِّوَايَةِ)
(وضع الجوائح اور روایت میں احتیاط)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 202
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: قَدْ كَانَ سُفْيَانُ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ لا يَذْكُرُ فِيهِ وَضْعَ الْجَوَائِحِ وَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَذْكُرْ: وَضْعَ الْجَوَائِحِ ؛ لأَنَّهُ لَيْسَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ كَانَ فِي الْحَدِيثِ كَلامٌ قَبْلَ وَضْعِ الْجَوَائِحِ لَمْ أَحْفَظْهُ ؛ فَلِذَلِكَ لَمْ أَكُنْ أَذْكُرُهُ.
امام شافعی نے سفیان سے بیان کیا انہوں نے ابو زبیر سے انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گذشتہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ ابو جعفر کہتے ہیں: میں نے مزنی کو کہتے سنا کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان یہ حدیث بیان کرتے تو اس میں آفات کے نقصان کو ساقط کرنے کا ذکر نہیں کرتے تھے، اور انہوں نے کہا: میں آفات کے نقصان کو ساقط کرنے کا ذکر اس وجہ سے نہیں چھوڑتا تھا کہ وہ حدیث میں نہیں ہے، بلکہ حدیث میں اس ذکر سے پہلے کچھ کلام تھا جو مجھے یاد نہیں رہا، اسی لیے میں اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب تفسير الفرعة والعتيرة/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب بيع السنين رقم: 4626 وقال الالباني صحيح .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 408
قَالَ سُفْيَانُ: أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: قَدْ كَانَ سُفْيَانُ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ وَلا يَذْكُرُ فِيهِ:" وَضْعِ الْجَوَائِحِ" وَقَالَ: إِنِّي لَمْ أتْرُكْ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لأَنَّهُ لَيْسَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ كَانَ كَلامٌ قَبْلَ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لَمْ أَحْفَظْهُ.
سفیان رحمہ اللہ نے کہا ہمیں خبر دی ابو زبیر رحمہ اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت بیان کی ہے۔ امام مزنی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ سفیان رحمہ اللہ یہ حدیث بیان کرتے تو وضع الجوائح کا ذکر نہ کرتے اور کہتے کہ یہ لفظ میں نے اس لیے نہیں چھوڑے کہ یہ اس حدیث میں نہیں تھے بلکہ «وضع الجوائح» سے قبل بھی کچھ الفاظ تھے جو مجھے یاد نہیں آرہے۔ (اس لیے اگلے بیان نہیں کرتا کیونکہ معنی کچھ باقی رہ جاتا ہے) [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب تفسير الفرعة والعتيرة/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «تقدم تخرجه، برقم: 198 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں