🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
292. (بَابُ مَشْرُوعِيَّةِ الْفِدْيَةِ فِي الْإِحْرَامِ)
(احرام میں فدیہ کی مشروعیت)
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 444
أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ:" أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ آذَانِي الْقَمْلُ أَنْ أَحْلِقَ رَأْسِي ثُمَّ أَصُومَ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أُطْعِمَ سِتَّةَ مَسَاكِينَ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ لَيْسَ عِنْدِي مَا أَنْسُكُ بِهِ".
سیدنا کعب بن عجرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا (جب جوؤں نے مجھے تکلیف دی) کہ اپنا سر منڈوا دوں پھر تین دن روزے رکھوں یا چھ مساکین کو کھانا کھلاؤں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہو گیا تھا کہ میرے پاس قربانی نہیں جسے بطور فدیہ دوں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 444]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ، المناسک، باب فدیہ المحصر، رقم: 3080 وقال الالبانی: حسن»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 446
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ:" لَعَلَّكَ آذَاكَ هَوَامُّكَ؟" قَالَ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" احْلِقْ رَأْسَكَ وَصُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ أَوِ انْسُكْ شَاةً". حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْهَبُ , عَنْ مَالِكٍ، وَذَكَرَ مِثْلَهُ بِإِسْنَادِهِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”شاید تجھے جوؤں سے تکلیف ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سر منڈوا لیں اور تین دن کے روزے رکھیں یا چھ مساکین کو کھانا کھلائیں یا بکری ذبح کریں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 446]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المحصر، باب قول اللہ تعالیٰ: فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا الخ، رقم: 1814، صحیح مسلم، الحج، باب جواز حلق الرأس للمحرم أو به اذى ....... الخ، رقم: 1201»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 447
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ مِنْ تَحْتِ قِدْرٍ وَالْقَمْلُ يَتَهَافَتُ مِنْ رَأْسِي، فَقَالَ:" يَا كَعْبُ أَتُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟" قَالَ:" فَاحْلِقْ رَأْسَكَ وَاذْبَحْ شَاةً أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ". قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سُلَيْمَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ: الْحُدَيْبِيَةُ بِالتَّخْفِيفِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے مقام حدیبیہ میں گزرے جب میں ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوئیں میرے سر سے برابر گر رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! کیا تجھے جوؤں نے تکلیف دی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر منڈوا دو اور (بطور فدیہ) بکری ذبح کر دو یا تین روزے رکھ لو یا ایک فرق غلہ چھ مساکین کو کھلا دے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 447]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المرضی، باب قول المريض انى وجع ...... الخ، رقم: 5665، صحیح مسلم، الحج، باب جواز حلق الرأس للمحرم اذا كان به اذی، رقم: 1201»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 448
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا كَثِيرُ الشَّعْرِ، فَقَالَ:" كَأَنَّ هَوَامُّ رَأْسِكَ تُؤْذِيكَ؟" قَالَ: قُلْتُ: أَجَلْ. قَالَ:" فَاحْلِقْهُ وَاذْبَحْ شَاةً نَسِيكَةً أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلاثَةِ آصُعِ تَمْرٍ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں میرے پاس آئے، میرے بال بہت زیادہ تھے، فرمایا: ”لگتا ہے تجھے جوؤں نے بہت تکلیف دی ہے؟“ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں ایسے ہی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سر منڈوا لیں اور بکری فدیہ کے طور پر ذبح کر لو یا تین دن کے روزے رکھ لو یا تین صاع کھجور چھ مساکین میں صدقہ کر دو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 448]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، المناسک، باب فی الفدیہ، رقم: 1856 وقال الالبانی: صحیح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں