الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
298. (بَابُ حَجِّ الْقِرَانِ وَأَحْكَامِ حَجِّ الْحَائِضِ)
(حج قران اور حائضہ کے حج کے احکام)
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 450
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: أَهْلَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَكُنْتُ مِمَّنْ تَمَتَّعَ بِعُمْرَةٍ وَلَمْ يَسُقِ الْهَدْيَ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا حَاضَتْ وَلَمْ تَطْهُرْ حَتَّى دَخَلَتْ لَيْلَةَ عَرَفَةَ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا يَوْمُ عَرَفَةَ وَلَمْ أَطْهُرْ بَعْدُ وَإِنَّمَا كُنْتُ تَمَتَّعْتُ بِالْعُمْرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَانْسُكِي عَنْ عُمْرَتِكِ"، فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْنَا الْحَجَّ وَنَفَرَ النَّاسُ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ فَأَعْمَرَنِي مِنَ التَّنْعِيمِ مَكَانَ عُمْرَتِي الَّتِي نَسَكْتُ عَنْهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا میں تمتع کرنے والوں میں سے تھی قربانی کا جانور ساتھ نہیں لے کر گئی تھی، کہتی ہیں میں حائضہ ہوگئی اور لیلتہ عرفہ تک حائضہ ہی رہی (یعنی حج سے پہلے عمرہ نہ کر سکی) تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ عرفہ کا دن ہے اور ابھی تک میں پاک نہیں ہوئی میں عمرہ کی نیت کر چکی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سر کھول دے کنگی کر (یعنی غسل کر کے کنگی کر حج کا ارادہ کر لے) حج کے اعمال شروع کر لے عمرہ چھوڑ دے۔“ تو میں نے ایسا ہی کیا جب میں نے حج پورا کر لیا لوگ چلے گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد الرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ مجھے تنعیم سے عمرہ کر لائے جس عمرے کی میں نے پہلے نیت کی تھی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 450]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحیض، باب انشاط المرأۃ عند غسلہا من المحیض، رقم: 316، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام ..... الخ، رقم: 1211»
حدیث نمبر: 453
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهْلِلْ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ ثُمَّ لا يَحِلَّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا"، قَالَتْ: وَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" انْقُضِي رَأْسَكَ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ"، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْتُ الْحَجَّ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ، قَالَ:" هَذِهِ مَكَانُ عُمْرَتِكَ"، قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ حَلُّوا، ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى لِحَجِّهِمْ، وَأَمَّا الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کے موقع پر سفر کے لیے نکلے عمرہ کا احرام باندھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ہمراہ قربانی کا جانور ہے، تو وہ حج قران کا احرام باندھے پھر دونوں عمرہ و حج کے بعد ہی احرام کھولے“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ میں حیض کی حالت میں پہنچی تو میں نے نہ طواف کیا نہ ہی صفا مروہ کی سعی کی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر کھولو کنگھی کرو اور حج کے لیے تلبیہ پکارو۔ عمرہ چھوڑ دے“ کہتی ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا جب میں نے حج کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنعیم بھیجا جہاں سے میں نے عمرے کا احرام باندھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیرا عمرہ پہلے رہ جانے والے تیرے عمرے کی جگہ ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا جن لوگوں نے عمرے کے لیے تلبیہ پکارا تھا انہوں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف کیا پھر احرام کھول دیا پھر دوسرا طواف انہوں نے منی سے واپسی پر طواف حج کیا البتہ جن لوگوں نے حج کا احرام باندھا تھا یا حج و عمرہ جمع کیا تھا انہوں نے ایک ہی طواف کیا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب کیف تھل الحائض والنفساء، رقم: 1556، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام، رقم: 1211.»
حدیث نمبر: 454
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ حیض کی حالت میں آئی تو میں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف نہ کیا میں نے اس بات کا شکوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام امور حج اسی طرح انجام دے جیسے حاجی دیتے ہیں لیکن پاک ہونے سے قبل بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 453.»