الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
316. (بَابُ سَيْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْإِفَاضَةِ مِنْ عَرَفَاتٍ)
(عرفات سے واپسی کی نبوی رفتار)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 473
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ مَعَهُ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ؟ قَالَ:" كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ". قَالَ مَالِكٌ: قَالَ هِشَامٌ: وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى مِنْ كِنَانَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ سَأَلَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ مَعَهُ. وَهَذَا غَلَطٌ ؛ لأَنَّ هِشَامًا لَمْ يَرَ أُسَامَةَ وَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَنَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّهُ سَأَلَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَجُلٌ وَأَنَا جَالِسٌ مَعَهُ حَتَّى يَرْجِعَ الْجُلُوسُ إِلَى عُرْوَةَ.
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے اُن کے والد نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا میں بھی اُن کے ساتھ بیٹھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے واپسی پر کس چال پر چلتے آئے؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم پاؤں اٹھا کر ذرا تیز چلتے تھے جب کشادہ جگہ ملتی تو اور تیز چلتے۔“ امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہشام رحمہ اللہ نے کہا: نص، عنق سے زیادہ تیز چال ہے۔ ابو جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں: اسماعیل بن یحییٰ (مزنی) رحمہ اللہ نے ہمیں اسی طرح بیان کیا کہ ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا، اور یہ غلطی ہے کیونکہ ہشام نے اسامہ رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا، ہمارے نزدیک (واللہ اعلم) درست یوں ہے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے سوال کیا اور میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا، تاکہ ساتھ بیٹھنے کی بات عروہ رحمہ اللہ کی طرف لوٹے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب السیر اذا دفع من عرفۃ، رقم: 1666، صحیح مسلم، الحج، باب الافاضۃ من عرفات الی المزدلفۃ، رقم: 1286.»
حدیث نمبر: 474
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَكَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ: كَيْفَ كَانَ سَيْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ. قَالَ هِشَامٌ: وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: وَقَدْ دَلَّ مَا ذَكَرْنَاهُ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ هَذَا: سُئِلَ أُسَامَةُ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ , أَنَّهُ مِنْ كَلامِ عُرْوَةَ عَلَى مَا ظَنَنَّا مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ هِشَامٍ الَّذِي قَبْلَ هَذَا.
ہشام رحمہ اللہ سے روایت ہے ان کو اُن کے والد عروہ رحمہ اللہ نے بتایا کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا (جب میں بھی اُن کے ساتھ تھا، اسامہ رضی اللہ عنہ عرفہ سے مزدلفہ کے سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح چل کر تشریف لائے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیز چلتے آئے جب خالی جگہ ملتی تو اور تیز ہو جاتے۔“ ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں نص، عنق سے زیادہ تیز چال کو کہتے ہیں۔ ابو جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان کی اس حدیث میں جو ہم نے ذکر کیا کہ اسامہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا اور میں ان کے پہلو میں تھا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ عروہ رحمہ اللہ کا کلام ہے، جیسا کہ ہم نے اس سے پہلے والی مالک عن ہشام کی حدیث کے بارے میں گمان کیا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 474]
تخریج الحدیث: «مسند الحمیدی: 248/1، 249، رقم: 543 وصححہ ابن خزیمہ: 266/4، رقم: 2845.»