الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. (بَابُ صَلَاةِ الْكُسُوفِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ)
(صلاۃ الکسوف اور عذابِ قبر کا بیان)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 49
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ ابْنَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَهُودِيَّةً جَاءَتْ تَسْأَلُهَا , فَقَالَتْ: أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ , فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُعَذَّبُ النَّاسُ فِي قُبُورِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ!" ثُمَّ رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ غَدَاةٍ مَرْكَبًا , فَخَسَفَتِ الشَّمْسُ ضُحًى , فَخَرَجَ فَمَرَّ بَيْنَ ظَهْرَيِ الْحُجَرِ , ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي , فَقَامَ النَّاسُ وَرَاءَهُ , فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا , ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ , ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ , وَانْصَرَفَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ , ثُمَّ" أَمَرَهُمْ أَنْ يَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت بھیک مانگنے آئی اور کہنے لگی تجھے اللہ عذاب قبر سے پناہ میں رکھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا لوگوں کو قبر میں عذاب ہو گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح سواری پر سوار ہو کر کہیں چلے گئے تو سورج کو گرہن لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشراق کے وقت واپس لوٹے حجروں کے درمیان سے گزرے پھر نماز پڑھنے لگے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا پھر لمبا رکوع کیا پھر رکوع سے اٹھ کر ایک لمبا قیام کیا وہ پہلے قیام سے کچھ کم تھا پھر رکوع لمبا کیا لیکن پہلے سے کم لمبا تھا پھر اٹھے اور سجدہ کیا پھر (دوسری رکعت) میں لمبا قیام کیا لیکن پہلے سے کم تھا پھر لمبارکوع کیا جو پہلے سے کم تھا پھر لمبا قیام جو اپنے پہلے سے کم تھا پھر رکوع کیا لمبا تو تھا لیکن پہلے سے کم پھر سجدہ کیا اور نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اللہ نے چاہا دُعا کی پھر صحابہ کو حکم دیا کہ اللہ تعالیٰ سے عذاب قبر سے پناہ طلب کریں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الكسوف/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاری، الكسوف، باب صلاة الكسوف في المسجد، رقم: 1055، 1056، صحيح مسلم الكسوف، باب صلاة الكسوف، رقم: 901.»
حدیث نمبر: 51
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَمْرَةَ ابْنَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَتَتْنِي يَهُودِيَّةٌ , فَقَالَتْ: أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ , فَذَكَرْتُهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ كَلِمَةً إِلَيَّ , كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ فِيهَا شَيْءٌ , قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فِي مَرْكَبٍ لَهُ , فَخَرَجْتُ أَنَا وَنِسْوَةٌ بَيْنَ الْحُجَرِ , فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَرْكَبِهِ سَرِيعًا , حَتَّى قَامَ فِي مُصَلاهُ , فَكَبَّرَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا , ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا , ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ , وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ , ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ سُجُودًا طَوِيلا , ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ سُجُودًا طَوِيلا , وَهُوَ دُونَ السُّجُودِ الأَوَّلِ , ثُمَّ فَعَلَ فِي الثَّانِيَةِ مِثْلَهُ , فَكَانَتْ صَلاتُهُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ , قَالَ: فَسَمِعْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّا لَنُعَذَّبُ فِي قُبُورِنَا؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، تُفْتَنُونَ فِي قُبُورِكُمْ , كَفِتْنَةِ الْمَسِيحِ أَوْ كَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرے پاس یہودی عورت آئی کہنے لگی اللہ تجھے قبر کے عذاب سے بچائے جس کا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تذکرہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً ایسا فرمایا گویا ابھی تک اس سے متعلق آپ کے پاس وحی نہیں آئی۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن سواری پر کسی کام کے لیے نکلے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں دوسری عورتوں کے ساتھ حجروں سے نکلی کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے آرہے تھے حتی کہ جائے نماز پر پہنچ گئے تکبیر کہی اور لمبا قیام کیا پھر لمبا رکوع کیا پھر اٹھ کر لمبا قیام کیا لیکن پہلے سے کم تھا پھر لمبارکوع کیا جو پہلے سے کم تھا پھر رکوع سے اٹھے لمبا سجدہ کیا پھر دوسری رکعت ایسے ہی پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز چار رکوع اور چار سجدوں پر مشتمل تھی اس کے بعد میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم عذاب قبر سے پناہ مانگ رہے تھے میں نے کہا کیا ہم عذاب قبر دیے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قبروں میں دجال کی آزمائش کی طرح آزمائش میں ڈالے جاؤ گے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الكسوف/حدیث: 51]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الكسوف، باب ذكر عذاب القبر في صلاة الخسوف، رقم: 903.»