الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
421. (بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَالِّ)
(خیانت کرنے والے کی نماز جنازہ)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 618
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ فَمَاتَ رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَنَظَرُوا فِي مَتَاعِهِ فَوَجَدُوا فِيهِ خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودٍ لا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ.
سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر میں تھے کہ قبیلہ اشجع کا ایک آدمی فوت ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائی اور فرمایا: ”اپنے ساتھی کی تم نماز جنازہ پڑھ لو“ (بعد میں) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کے سامان میں دیکھا تو اس میں یہود کے مونگوں میں سے کچھ مونگے پائے جو دو درہم کے مساوی بھی نہ تھے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الجهاد/حدیث: 618]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الجهاد، باب فى تعظيم الغلول، رقم: 2710 وقال الالبانی صحیح، سنن ابن ماجه، الجهاد، باب الغلول، رقم: 2848.»
حدیث نمبر: 619
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَجُلا تُوُفِّيَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَشْجَعَ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَأَنَّهُمْ ذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَزَعَمَ أَنَّهُ قَالَ لَهُمْ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ النَّاسِ لِذَلِكَ، فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودَ وَاللَّهِ مَا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ.
سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے صحابہ میں سے قبیلہ اشجع کا ایک آدمی خیبر میں فوت ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی تم نماز جنازہ پڑھ لو (یعنی میں نہیں آتا)“ یہ جواب سن کر لوگوں کے چہروں کے رنگ بدل گئے راوی کا خیال ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے۔“ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہود کے مونگوں میں سے کچھ مونگے ملے، اللہ کی قسم ان کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہیں تھی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الجهاد/حدیث: 619]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله، برقم: 636.»