الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2741. -- باب: ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يقبل باسم الهدية ولا يقبل ما كان باسم الصدقات إما تحريما وإما تورعا
-- باب: نبی کریم ﷺ ہدیہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول فرما لیتے تھے اور صدقہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول نہیں فرماتے تھے خواہ حرام ہونے کی وجہ سے یا پرہیزگاری کی بنا پر
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 12047
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، ثنا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُشَيْرِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ:" أَهَدِيَّةٌ هُوَ أَمْ صَدَقَةٌ؟" فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، وَلَمْ يَأَكُلْ، وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، ضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَكَلَ مَعَهُمْ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھتے: ”یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ہے؟“ اگر کہا جاتا: صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرماتے: ”کھا لو“ اور خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا: ہدیہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ مل کر کھاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 12047]
تخریج الحدیث: «بخاري 2576۔ مسلم 1077»
الحكم على الحديث:
بخاري 2576
حدیث نمبر: 12048
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، أَكَلَ مِنْهَا، وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، لَمْ يَأَكُلْ مِنْهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَلَّامٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا لایا جاتا، اگر کہا جاتا: ”ہدیہ ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی کھا لیتے، اگر کہا جاتا: ”صدقہ ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ کھاتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 12048]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13251
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ أَهُوَ هَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ، فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا" وَلَمْ يَأْكُلْ، وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، ضَرَبَ بِيَدِهِ وَأَكَلَ مَعَهُمْ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھتے تھے: ”کیا ہدیہ ہے یا صدقہ؟“ اگر کہا جاتا: ”صدقہ ہے“ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو فرماتے: ”اسے کھا لو“ اور خود نہ کھاتے اور جب کہا جاتا: ”ہدیہ ہے“ تو اپنے ہاتھ سے اسے پکڑ لیتے اور ان کے ساتھ کھاتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13251]
تخریج الحدیث: «بخاري 2576۔ مسلم 1077»
الحكم على الحديث:
بخاري 2576