الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2948. -- باب: من كره العزل ومن اختلفت الرواية عنه فيه وما روي في كراهيته
-- باب: ان لوگوں کا بیان جنہوں نے عزل کو مکروہ قرار دیا، اور جن سے اس بارے میں مختلف روایات مروی ہیں، نیز اس کی کراہت کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 14331
أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْفَضْلُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْإِسْفِرَايِينِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ جَرِيرٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَكْرَهُ عَشْرَ خِلَالٍ؛ التَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ، وَجَرَّ الْإِزَارِ، وَالصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ، وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ، وَالرُّقَى إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَعَقْدَ التَّمَائِمِ، وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ، وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحِلِّهَا، وَعَزْلَ الْمَاءِ عَنْ مَحِلِّهِ، وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرَّمَةٍ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دس چیزوں کو ناپسند فرماتے: ”(1) سونے کی انگوٹھی، (2) چادر لٹکانا، (3) خلوق خوشبو کا لیپ کرنا، (4) بڑھاپے کو تبدیل کرنا، (5) دم کرنا سوائے معوذات کے، (6) تعویذ باندھنا، (7) نرد کے ساتھ کھیلنا، (8) بغیر محل کے زینت ظاہر کرنا، (9) عزل کرنا، (10) اور بچے کو خراب کرنا، (یہ سب) حرام قرار دیے بغیر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14331]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 15686
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أنا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ الرُّكَيْنَ قَالَ: أَنْبَأَنِي الْقَاسِمُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يَكْرَهُ الصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ، وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ يَعْنِي نَتْفَ الشَّيْبِ، وَجَرَّ الْإِزَارِ، وَالتَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ، وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ، وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ، وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مَحْرَمِهِ" قَالَ يُوسُفُ: وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا الْمُعْتَمِرُ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم «الصُّفْرَةَ» ”صفرہ“ کو ناپسند کرتے تھے، یعنی «الْخَلُوقَ» ”خلوق“ کو (مراد ایسی خوشبو جس میں زرد رنگ ہو) اور ”سفید بالوں کے اکھاڑنے کو ناپسند فرماتے اور شلوار یا تہبند یا چادر وغیرہ کے لٹکانے کو ناپسند فرماتے اور سونے کی انگوٹھی پہننے کو اور کعاب (نرد کے مہروں) سے کھیلنے کو اور زینت خوبصورتی کو ظاہر کرنے کو اور بچے کو خراب کرنے کو ناپسند فرماتے تھے، البتہ اسے حرام نہیں ٹھہرایا“۔ یوسف کہتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے اسی اسناد کے ساتھ حدیث بیان کی اور اسی کے ہم معنی حدیث بیان۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 15686]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 19604
أنبأ أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ قَالَا: أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ جَرِيرٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عَمِيلَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ عَشْرَ خِلَالٍ: تَخَتُّمَ الذَّهَبِ، وَجَرَّ الْإِزَارِ، وَالصُّفْرَةَ، يَعْنِي الْخَلُوقَ، وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ، وَالرُّقَى إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَعَقْدَ التَّمَائِمِ، وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ، وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحِلِّهَا، وَعَزْلَ الْمَاءِ عَنْ مَحِلِّهِ، وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ. قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: أَمَّا التِّوَلَةُ فَهِيَ بِكَسْرِ التَّاءِ وَهُوَ الَّذِي يُحَبِّبُ الْمَرْأَةَ إِلَى زَوْجِهَا، هُوَ مِنَ السِّحْرِ وَذَلِكَ لَا يَجُوزُ، وَأَمَّا الرُّقَى وَالتَّمَائِمُ فَإِنَّمَا أَرَادَ عَبْدُ اللهِ مَا كَانَ بِغَيْرِ لِسَانِ الْعَرَبِيَّةِ مِمَّا لَا يُدْرَى مَا هُوَ. قَالَ الشَّيْخُ: وَالتَّمِيمَةُ يقَالُ إِنَّهَا خَرَزَةٌ كَانُوا يَتَعَلَّقُونَهَا يَرَوْنَ أَنَّهَا تَدْفَعُ عَنْهُمُ الْآفَاتِ، وَيُقَالُ قِلَادَةٌ تُعَلَّقَ فِيهَا الْعُوَذُ.
شیخ فرماتے ہیں: «تَمِیمَة» ایسی رسی یا ہار جو اس لیے لٹکاتے تھے تاکہ ان کے مصائب دور ہوں۔ ایسے ہار جس کو صرف پناہ کے لیے لٹکایا جائے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس چیزوں کو ناپسند کرتے تھے: ”1۔ سونے کی انگوٹھی، 2۔ چادر ٹخنوں سے نیچے لٹکانا، 3۔ زردی لگانا، 4۔ بڑھاپے کو تبدیل کرنا، 5۔ «مُعَوِّذَتَیْنِ» کے علاوہ سے دم کرنا، 6۔ تعویذ لٹکانا، 7۔ «نَرْدَشِیر» سے کھیلنا، 8۔ بغیر محل کے زینت ظاہر کرنا، 9۔ پانی (منی) کو اس کے محل سے ہٹانا یعنی عزل کرنا، 10۔ بچے کو خراب کرنا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار نہیں دیا۔“
ابو عبید فرماتے ہیں: «تِوَلَة» ایسا تعویذ جس سے عورت کو محبوب بنایا جائے۔ یہ جائز نہیں اور عربی زبان کے علاوہ تمائم جن کا پتہ نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 19604]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس چیزوں کو ناپسند کرتے تھے: ”1۔ سونے کی انگوٹھی، 2۔ چادر ٹخنوں سے نیچے لٹکانا، 3۔ زردی لگانا، 4۔ بڑھاپے کو تبدیل کرنا، 5۔ «مُعَوِّذَتَیْنِ» کے علاوہ سے دم کرنا، 6۔ تعویذ لٹکانا، 7۔ «نَرْدَشِیر» سے کھیلنا، 8۔ بغیر محل کے زینت ظاہر کرنا، 9۔ پانی (منی) کو اس کے محل سے ہٹانا یعنی عزل کرنا، 10۔ بچے کو خراب کرنا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار نہیں دیا۔“
ابو عبید فرماتے ہیں: «تِوَلَة» ایسا تعویذ جس سے عورت کو محبوب بنایا جائے۔ یہ جائز نہیں اور عربی زبان کے علاوہ تمائم جن کا پتہ نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 19604]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر