الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3193. -- باب: ما جاء في الغيلة
-- باب: غیلہ (ایامِ رضاعت میں صحبت کرنے یا حالتِ حمل میں دودھ پلانے) کے بارے میں وارد شدہ روایات کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14330
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ ⦗٣٧٨⦘ خُزَيْمَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ، أُخْتِ عُكَاشَةَ بْنِ وَهْبٍ قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ، وَفَارِسَ، فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ شَيْئًا"، وَسَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَأْدُ الْخَفِيُّ، {وَإِذَا الْمَوْءوُدَةُ} سُئِلَتْ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ سَعِيدٍ، وَغَيْرِهِ، عَنِ الْمُقْرِئِ، وَقَدْ رُوِّينَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَزْلِ خِلَافُ هَذَا وَرُوَاةُ الْإِبَاحَةِ أَكْثَرُ وَأَحْفَظُ، وَإِبَاحَةُ مَنْ سَمَّيْنَا مِنَ الصَّحَابَةِ فَهِيَ أَوْلَى وَتَحْتَمِلُ كَرَاهِيَةُ مَنْ كَرِهَهُ مِنْهُمُ التَّنْزِيهَ دُونَ التَّحْرِيمِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدہ جدامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا جو سیدنا عکاشہ بن وہب رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں تشریف فرما تھے اور فرما رہے تھے: ”میں نے ارادہ کیا کہ «الْغِيلَةِ» ”غیلہ“ سے منع کر دوں، پھر میں نے فارس اور روم میں دیکھا کہ وہ اپنی اولادوں کے ساتھ غیلہ کرتے ہیں تو وہ ان کی اولاد کو کچھ بھی نقصان نہیں دیتا۔“ اور انہوں نے عزل کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ «الْوَأْدُ الْخَفِيُّ» ”مخفی انداز سے زندہ درگور کرنا“ ہے، ﴿وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ﴾ [سورة التكوير: 8] جب زندہ درگور کی ہوئی سے پوچھا جائے گا۔“
نوٹ: عزل کی روایات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ منقول اور جواز کی ہیں لیکن جس نے اسے مکروہ خیال کیا تو یہ تنزیہی ہے نہ کہ حرام ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 14330]
نوٹ: عزل کی روایات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ منقول اور جواز کی ہیں لیکن جس نے اسے مکروہ خیال کیا تو یہ تنزیہی ہے نہ کہ حرام ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 14330]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1442»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15684
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، نا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، عَنْ جُذَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ ⦗٧٦٥⦘ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّ الرُّومَ وَفَارِسَ يَصْنَعُونَ ذَلِكَ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدہ جذامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا، حتیٰ کہ مجھے روم اور فارس یاد آئے کہ وہ یہ (عمل) کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں دیتا۔“
اس کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15684]
اس کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15684]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح