الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3559. -- باب: شهود من لا فرض عليه القتال
-- باب: اس شخص کا جنگ میں حاضر ہونا جس پر قتال فرض نہیں ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4085
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ بِطُوسَ وَأَبُو ⦗٥٦٣⦘ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ بِنَيْسَابُورَ قَالَا: ثنا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ:" هُشِّمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللهِ وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ وَجُرِحَ وَجْهُهُ قَالَ أَبُو حَازِمٍ: وَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغْسِلُ عَنْهُ الدَّمَ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْتِيهَا بِالْمَاءِ فِي مِجَنَّةٍ، فَلَمَّا أَصَابَ الْجُرْحَ الْمَاءُ كَثُرَ دَمُهُ فَلَمْ يَرْقَأِ الدَّمُ حَتَّى أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ وَأَحْرَقَتْهُ حَتَّى صَارَ رَمَادًا، ثُمَّ جَعَلَتْهُ عَلَى الْجُرْحِ فَرَقَأَ الدَّمُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ عَسْكَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ أَوْجُهٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کا خود توڑ دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رباعی دانت شہید ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ زخمی ہو گیا۔
(ب) ابو حازم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خون دھو رہی تھیں اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ڈھال میں پانی لا رہے تھے۔ جب زخم کو پانی لگا تو خون رکا نہیں بلکہ زیادہ ہو گیا۔ یہاں تک کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چٹائی کا ایک ٹکڑا لیا، اس کو جلا کر راکھ بنایا، پھر اس راکھ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم پر لگایا تو خون رک گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 4085]
(ب) ابو حازم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خون دھو رہی تھیں اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ڈھال میں پانی لا رہے تھے۔ جب زخم کو پانی لگا تو خون رکا نہیں بلکہ زیادہ ہو گیا۔ یہاں تک کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چٹائی کا ایک ٹکڑا لیا، اس کو جلا کر راکھ بنایا، پھر اس راکھ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم پر لگایا تو خون رک گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 4085]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2754، مسلم 1790»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17856
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ، ثنا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَسْأَلُ عَنْ جُرْحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: جُرِحَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ، وَهُشِمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِهِ، فَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغْسِلُ الدَّمَ، وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَسْكُبُ الْمَاءَ عَلَيْهِ بِالْمِجَنِّ، فَلَمَّا رَأَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ الْمَاءَ لَا يَزِيدُ الدَّمَ إِلَّا كَثْرَةً أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ فَأَحْرَقَتْهُ حَتَّى إِذَا صَارَ رَمَادًا أَلْصَقَتْهُ بِالْجُرْحِ، فَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ.
حضرت ابو حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم کے بارے میں سوال ہوا جو احد میں لگا تھا۔ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو زخمی کیا گیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رباعی دانت ٹوٹ گئے تھے اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ٹوٹ گیا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خون دھو رہی تھیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ڈھال سے پانی ڈال رہے تھے۔ جب خون نہ رکا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چٹائی کا ٹکڑا جلا کر اس کی راکھ زخم پر لگائی تو خون بند ہو گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17856]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح