الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. -- باب التطهير بالماء الذي خالطه طاهر لم يغلب عليه
-- اس پانی سے پاکی حاصل کرنے کا بیان جس میں کوئی پاک چیز مل جائے مگر اس پر غالب نہ آئے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 18
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، نا أَبُو صَالِحٍ، نا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، فَذَكَرَتْ قِصَّةَ الْفَتْحِ، قَالَتْ: فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى وَجْهِهِ رِيحُ الْغُبَارِ فَقَالَ:" يَا فَاطِمَةُ اسْكُبِي لِي غُسْلًا". فَسَكَبَتْ لَهُ فِي جَفْنَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ، وَسَتَرَتْ عَلَيْهِ، فَاغْتَسَلَ، وَصَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ ⦗١٣⦘ وَقَدْ قِيلَ: عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، وَالَّذِي رَوَيْنَاهُ مَعَ إِرْسَالِهِ أَصَحُّ.
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے فتح (مکہ) کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر گرد پڑی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! میرے نہانے کے لیے پانی رکھو۔“ انہوں نے ایک بڑے برتن میں جس میں آٹے کے نشانات تھے پانی رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پردہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ (یہ روایت) مجاہد سے، وہ ابو فاختہ سے اور وہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے (مروی ہے)، اور جو ہم نے روایت کی ہے وہ مرسل ہونے کے باوجود زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 18]
یہ بھی کہا گیا ہے کہ (یہ روایت) مجاہد سے، وہ ابو فاختہ سے اور وہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے (مروی ہے)، اور جو ہم نے روایت کی ہے وہ مرسل ہونے کے باوجود زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 18]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي في مسنده 331»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 19
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ثنا خَارِجَةُ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ:" دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ الْفَتْحِ ضُحًى، فَأَمَرَ بِمَاءٍ فَسُكِبَ لَهُ فِي قَصْعَةٍ كَأَنِّي أَرَى أَثَرَ الْعَجِينِ فِيهَا وَأَمَرَ بِثَوْبٍ فَسُتِرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَاغْتَسَلَ، وَصَلَّى صَلَاةَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ".
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فتح مکہ کے دن چاشت کے وقت آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی لانے کا حکم دیا، میں نے اس برتن میں آٹے کے نشانات دیکھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی رکھا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا لانے کا حکم دیا، اس (کپڑے) کے ساتھ میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکایا، پھر غسل کیا اور چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا کیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: «منكر الاسناد۔ هذا اسناد منكر جدًا۔ فيه خارجة بن مصعب»
الحكم على الحديث:
منكر الاسناد