الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3898. -- باب: من منع الانتفاع به
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اس سے فائدہ اٹھانے سے منع کیا ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11047
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ:" إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ؛ فَإِنَّهَا تُطْلَى بِهَا السُّفُنُ، وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ:" لَا، هُوَ حَرَامٌ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ؛ إِنَّ اللهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا جَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهُ وَأَكَلُوا ثَمَنَهُ". ⦗٢١⦘ لَفْظُ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ جَمِيعًا فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ..
(الف) یحییٰ بن بکر، لیث سے روایت کرتے ہیں:
(ب) سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام کر دی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: مردار کی چربی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس سے تو کشتیوں کو لیپ کیا جاتا ہے، چمڑے رنگے جاتے ہیں اور لوگ اسے چراغ میں استعمال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”وہ بھی حرام ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قَاتَلَ اللّٰهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے، جب اللہ نے ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچ دیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 11047]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري و مسلم 1581»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19630
اسْتِدْلَالًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ هُوَ ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ:" إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُطْلَى بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ. فَقَالَ:" لَا، هُوَ حَرَامٌ". قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ:" قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا أَجْمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، خنزیر کا گوشت اور بتوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مردار کی چربی کے بارے میں پوچھا گیا جس سے کشتیاں اور چمڑوں کو تیل لگایا جاتا ہے اور لوگ دیے جلاتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حرام ہے۔“ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہودیوں کو ہلاک کرے، جب اللہ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا تو انہوں نے اسے پگھلا کر فروخت کر کے اس کی قیمت کھانا شروع کر دی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19630]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح