الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3913. -- باب: ما حرم على بني إسرائيل، ثم ورد عليه النسخ بشريعة نبينا محمد صلى الله عليه وسلم
-- باب: ان چیزوں کا بیان جو بنی اسرائیل پر حرام کی گئی تھیں، پھر ہمارے نبی محمد ﷺ کی شریعت نے انہیں منسوخ کر دیا۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 15059
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ نا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَقَالَ إِنِّي جَعَلْتُ امْرَأَتِي عَلَيَّ حَرَامًا قَالَ:" لَيْسَتْ عَلَيْكَ بِحَرَامٍ" قَالَ:" أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ تَعَالَى: {كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ} [آل عمران: ٩٣] " فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنَّ إِسْرَائِيلَ كَانَتْ بِهِ النَّسَا فَجَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ إِنْ شَفَاهُ اللهُ أَنْ لَا يَأْكُلَ الْعُرُوقَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَلَيْسَتْ بِحَرَامٍ".
یوسف بن ماہک فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے، انہوں نے فرمایا: وہ تیرے اوپر حرام نہیں ہے، اس نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں: ﴿كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَىٰ نَفْسِهِ﴾ [سورة آل عمران: 93] ”اللہ نے بنی اسرائیل کے لیے تمام کھانے حلال کر رکھے تھے مگر جو اسرائیل نے اپنے اوپر خود حرام کر لیے۔“
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسرائیل کو عرق النساء کی بیماری تھی، تو انہوں نے اپنے اوپر لازم کر لیا کہ اگر اللہ نے انہیں شفا دے دی تو وہ کسی بھی چیز کی رگیں نہیں کھائیں گے، حالانکہ وہ حرام نہ تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 15059]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسرائیل کو عرق النساء کی بیماری تھی، تو انہوں نے اپنے اوپر لازم کر لیا کہ اگر اللہ نے انہیں شفا دے دی تو وہ کسی بھی چیز کی رگیں نہیں کھائیں گے، حالانکہ وہ حرام نہ تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 15059]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19702
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:" أَنَّ إِسْرَائِيلَ أَخَذَهُ عِرْقُ النَّسَا، فَكَانَ يَبِيتُ وَلَهُ زُقَاءٌ، قَالَ: فَجَعَلَ إِنْ شَفَاهُ اللهُ أَنْ لَا يَأْكُلَ لَحْمًا فِيهِ عُرُوقٌ، قَالَ: فَحَرَّمَتْهُ الْيَهُودُ، فَنَزَلَتْ {كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ قُلْ فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ} [آل عمران: ٩٣] ، أَيْ: إِنَّ هَذَا كَانَ قَبْلَ التَّوْرَاةِ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: قَالَ سُفْيَانُ: زُقَاءً صِيَاحًا، قَالَ: الشَّافِعِيُّ قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ} [النساء: ١٦٠] الْآيَةَ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَهُنَّ - يَعْنِي وَاللهُ أَعْلَمُ - طَيِّبَاتٌ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَقَالَ: {وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ} [الأنعام: ١٤٦] ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: الْحَوَايَا مَا حَوَى الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ فِي الْبَطْنِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ اسرائیل (یعنی یعقوب علیہ السلام) کو عرق النساء کی بیماری لاحق ہو گئی تو وہ رات کو (درد سے) چیختے ہوئے گزارتے۔ فرماتے ہیں: انہوں نے یہ نذر مانی کہ اگر اللہ نے انھیں شفا دے دی تو وہ ایسا گوشت نہیں کھائیں گے جس میں رگیں ہوں۔ فرماتے ہیں کہ یہود نے اسے حرام کر لیا تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَىٰ نَفْسِهِ مِن قَبْلِ أَن تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ قُلْ فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ [سورة آل عمران: 93] ”تمام کھانے بنی اسرائیل کے لیے جائز تھے لیکن جو کھانے بنی اسرائیل نے اپنے اوپر حرام کر لیے توراۃ کے نزول سے پہلے۔ تم توراۃ لاؤ اور پڑھو اگر تم سچے ہو۔“ یعنی یہ توراۃ سے پہلے کی بات تھی۔ سفیان فرماتے ہیں: «زُقَاءٌ» سے مراد چیخنا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﴿فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ﴾ [سورة النساء: 160] ”یہودیوں کے ظلم کی وجہ سے ہم نے ان پر پاکیزہ چیزیں حرام کر دیں جو ان کے لیے حلال تھیں۔“ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ خوب جانتا ہے وہ پاکیزہ چیزیں جو ان کے لیے حلال کی گئیں۔
﴿وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ﴾ [سورة الأنعام: 146] ”یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا اور گائے اور بکری کی چربی حرام کر دی تھی مگر جو چربی پیٹھ پر لگی ہو یا آنتوں یا ہڈی سے مل گئی ہو۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْحَوَايَا» ”حوایا“ سے مراد وہ ہے جو کھانے اور پینے کو پیٹ میں گھیرے ہوئے ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19702]
﴿وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ﴾ [سورة الأنعام: 146] ”یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا اور گائے اور بکری کی چربی حرام کر دی تھی مگر جو چربی پیٹھ پر لگی ہو یا آنتوں یا ہڈی سے مل گئی ہو۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْحَوَايَا» ”حوایا“ سے مراد وہ ہے جو کھانے اور پینے کو پیٹ میں گھیرے ہوئے ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19702]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف