الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. -- باب: من قال بتثنية الإقامة وترجيع الأذان
-- باب: اقامت کے کلمات دو دو بار (جفت) کہنے اور اذان میں ترجیع کے قائلین کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1845
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا الْإِمَامُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ثنا أَبِي عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَلَّمَهُ هَذَا الْأَذَانَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ يَعُودُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ مَرَّتَيْنِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ مَرَّتَيْنِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" ⦗٥٧٨⦘ رَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ.
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ اذان سکھائی: ” «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ»، پھر دوبارہ کہتے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ»، «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» دو مرتبہ اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» دو مرتبہ، «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1845]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه مسلم 379»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1962
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ وَأَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ، قَالَ: أَدْرَكْتُ أَبِي وَجَدِّي يُؤَذِّنُونَ هَذَا الْأَذَانَ الَّذِي يُؤَذَّنُ وَيُقِيمُونَ هَذِهِ الْإِقَامَةَ فَيَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُ أَبَا مَحْذُورَةَ فَذَكَرَ الْأَذَانَ قَالَ: وَالْإِقَامَةُ فُرَادَى اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ".
ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ اور دادا کو پایا، وہ یہی اذان دیا کرتے تھے جو میں دیتا ہوں اور یہی اقامت کہتے تھے اور کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کو سکھائی ہے۔۔۔ انہوں نے اذان کا ذکر کیا پھر کہا اور اقامت ایک مرتبہ: «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز کے لیے آؤ، کامیابی کے لیے آؤ، یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1962]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1973
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ثنا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَدْرَكْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ يُؤَذِّنُ كَمَا حَكَى ابْنُ مُحَيْرِيزٍ يَعْنِي بِالتَّرْجِيعِ قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعْنَى مَا حَكَى ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَسَمِعْتُهُ يُقِيمُ فَيَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ ⦗٦١٧⦘ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَسَمِعْتُهُ يَحْكِي الْإِقَامَةَ خَبَرًا كَمَا يَحْكِي الْأَذَانَ وَفِي رِوَايَةِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنِ الشَّافِعِيِّ فِي مَسْأَلَةِ كَيْفِيَّةِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ قَالَ الشَّافِعِيُّ: الرِّوَايَةُ فِيهِ تُكَلِّفُ الْأَذَانَ خَمْسَ مَرَّاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ فِي الْمَسْجِدَيْنِ عَلَى رُءُوسِ الْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرِينَ وَمُؤَذِّنُو مَكَّةَ آلُ أَبِي مَحْذُورَةَ، وَقَدْ أَذَّنَ أَبُو مَحْذُورَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَّمَهُ الْأَذَانَ ثُمَّ وَلَّاهُ بِمَكَّةَ وَأَذَّنَ آلُ سَعْدِ الْقَرَظِ مُنْذُ زَمَنِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَزَمَنِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، كُلُّهُمْ يَحْكُونَ الْأَذَانَ وَالْإِقَامَةَ وَالتَّثْوِيبَ وَقْتَ الْفَجْرِ كَمَا قُلْنَا فَإِنْ جَازَ أَنْ يَكُونَ هَذَا غَلَطًا مِنْ جَمَاعَتِهِمْ وَالنَّاسُ بِحَضْرَتِهِمْ وَيَأْتِينَا مِنْ طَرَفِ الْأَرْضِ مَنْ يُعَلِّمُنَا جَازَ لَهُ أَنْ يَسْأَلَهُ عَنْ عَرَفَةَ وَعَنْ مِنًى ثُمَّ يُخَالِفُنَا وَلَوْ خَالَفَنَا فِي الْمَوَاقِيتِ كَانَ أَجْوَزَ لَهُ فِي خِلَافِنَا مِنْ هَذَا الْأَمْرِ الظَّاهِرِ الْمَعْمُولِ بِهِ.
(الف) امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کو پایا، وہ اسی طرح اذان دیتے تھے جیسے ابن محیریز نے بیان کیا ہے، یعنی ترجیع کے ساتھ، اور میں نے انہیں اپنے والد سے، انہوں نے ابن محیریز سے، انہوں نے سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم معنی بیان کرتے سنا جو ابن جریج نے بیان کیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے انہیں اقامت کہتے سنا، وہ کہتے تھے: «اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰهِ، حَيَّ عَلَی الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ۔ امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے انہیں اقامت کو بھی اسی طرح بطورِ روایت بیان کرتے سنا جیسے وہ اذان کو بیان کرتے تھے۔
(ب) حسن بن محمد بن صباح زعفرانی کی روایت میں، جو امام شافعی رحمہ اللہ سے اذان اور اقامت کی کیفیت کے مسئلے میں ہے، امام صاحب فرماتے ہیں: اس مسئلے میں روایات کا سہارا لینا تکلف ہے، کیونکہ دونوں مسجدوں میں دن رات پانچ مرتبہ انصار و مہاجرین کے سامنے اذان ہوتی ہے، اور مکہ کے مؤذن آلِ ابو محذورہ ہیں۔ سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان سکھائی، پھر انھیں مکہ میں مقرر فرمایا، اور آلِ سعد قرظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مدینہ میں اذان دیتے رہے۔ وہ سب اذان، اقامت اور فجر کے وقت تثویب «اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ» کو اسی طرح بیان کرتے ہیں جیسے ہم نے کہا۔ اگر یہ ممکن ہو کہ یہ ان سب کی غلطی ہو، حالانکہ لوگ ان کے سامنے موجود ہیں، اور زمین کے کنارے سے کوئی ہمیں سکھانے آ جائے، تو اس کے لیے یہ بھی جائز ہوگا کہ وہ عرفہ اور منیٰ کے بارے میں پوچھے پھر ہماری مخالفت کرے، اور اگر وہ مواقیت میں ہماری مخالفت کرتا تو یہ اس کے لیے اس ظاہر اور معمول بہ معاملے میں مخالفت سے زیادہ جائز ہوتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1973]
(ب) حسن بن محمد بن صباح زعفرانی کی روایت میں، جو امام شافعی رحمہ اللہ سے اذان اور اقامت کی کیفیت کے مسئلے میں ہے، امام صاحب فرماتے ہیں: اس مسئلے میں روایات کا سہارا لینا تکلف ہے، کیونکہ دونوں مسجدوں میں دن رات پانچ مرتبہ انصار و مہاجرین کے سامنے اذان ہوتی ہے، اور مکہ کے مؤذن آلِ ابو محذورہ ہیں۔ سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان سکھائی، پھر انھیں مکہ میں مقرر فرمایا، اور آلِ سعد قرظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مدینہ میں اذان دیتے رہے۔ وہ سب اذان، اقامت اور فجر کے وقت تثویب «اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ» کو اسی طرح بیان کرتے ہیں جیسے ہم نے کہا۔ اگر یہ ممکن ہو کہ یہ ان سب کی غلطی ہو، حالانکہ لوگ ان کے سامنے موجود ہیں، اور زمین کے کنارے سے کوئی ہمیں سکھانے آ جائے، تو اس کے لیے یہ بھی جائز ہوگا کہ وہ عرفہ اور منیٰ کے بارے میں پوچھے پھر ہماری مخالفت کرے، اور اگر وہ مواقیت میں ہماری مخالفت کرتا تو یہ اس کے لیے اس ظاہر اور معمول بہ معاملے میں مخالفت سے زیادہ جائز ہوتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1973]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح