الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3932. -- باب: الحلف بالله عز وجل، أو باسم من أسماء الله عز وجل
-- باب: اللہ عزوجل کی، یا اللہ عزوجل کے ناموں میں سے کسی نام کی قسم کھانے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 19812
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي بِنَيْسَابُورَ، قَالَا: أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَلَمَّا رَآنِي قَالَ:" هُمُ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، قَالَ: فَجِئْتُ حَتَّى جَلَسْتُ، فَلَمْ أَتَقَارَّ أَنْ قُمْتُ، فَقُلْتُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالًا، إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا مِنْ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ، وَعَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، وَقَلِيلٌ مَا هُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ وَكِيعٍ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”وہ خسارہ پا گئے، ربِ کعبہ کی قسم!“ فرماتے ہیں: میں آیا اور بیٹھ گیا لیکن ابھی جم کر بیٹھا بھی نہ تھا کہ اٹھ کھڑا ہوا۔ میں نے کہا: میرے ماں باپ فدا، وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امیر لوگ، لیکن جنہوں نے اپنے مال سے ایسے ایسے کیا، یعنی سامنے، پیچھے، دائیں اور بائیں خرچ کیا، لیکن یہ لوگ تھوڑے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19812]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19813
عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ:" هُمُ الْأَخْسَرُونَ، وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، قُلْتُ: مَا شَأْنِي؟ أَيَرَى فِيَّ شَيْئًا، فَجَلَسْتُ وَهُوَ يَقُولُ، فَمَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَسْكُتَ، وَتَغَشَّانِي مَا شَاءَ اللهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هُمْ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالًا، إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْأَعْمَشُ فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے سائے میں بیٹھے فرما رہے تھے: ”رب کعبہ کی قسم! وہ خسارہ پانے والے ہیں۔“ میں نے (اپنے جی میں) کہا: میری کیا حالت ہے؟ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اندر کوئی چیز دیکھی ہے؟ میں بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (وہی بات) فرما رہے تھے، میں خاموش نہ رہ سکا اور مجھے کسی ایسی کیفیت نے ڈھانپ لیا جو اللہ نے چاہا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے، لیکن اس طرح اس طرح یعنی مال خرچ کرنے والے محفوظ رہیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19813]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح