الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3937. -- باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 19844
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ سَهْلٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ السِّنْجِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ زَهْدَمٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكُمْ، وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ ذَوْدٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا فَحَمَلْتَنَا، قَالَ:" أَنِّي لَمْ أَحْمِلُكُمْ وَلَكِنَّ اللهَ حَمَلَكُمْ، وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُهُ"، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ سُلَيْمَانَ. قَالَ الشَّيْخُ: قَصَرَ بِهِ التَّيْمِيُّ فَلَمْ يَنْقُلْ فِيهِ الْكَفَّارَةَ.
زہدم حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواریوں کا مطالبہ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! نہ تو میں تمہیں سوار کروں گا اور نہ ہی میرے پاس سواری موجود ہے کہ تمہیں مہیا کر سکوں۔“ لیکن جب ہم واپس پلٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین اونٹ دیے۔ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم اٹھائی تھی کہ سواری نہ دیں گے لیکن پھر ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں سواری دی ہے، اللہ کی قسم! جب میں قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام بہتر دیکھتا ہوں تو بہتر کام کر لیتا ہوں۔“
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تیمی نے اس روایت میں کوتاہی کی اور اس میں کفارے کا ذکر نقل نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19844]
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تیمی نے اس روایت میں کوتاہی کی اور اس میں کفارے کا ذکر نقل نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19844]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19948
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ الْخُزَاعِيُّ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، ثنا أَيُّوبُ، ح، وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا وُهَيْبٌ ثنا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، وَعَنِ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ:" كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْأَشْعَرِيِّينَ إِخَاءٌ"، قَالَ:" فَكُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى، فَقَرَّبَ إِلَيْنَا طَعَامًا فِيهِ لَحْمُ دَجَاجٍ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ أَحْمَرُ شَبِيهٌ بِالْمَوَالِي مِنْ تَيْمِ اللهِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى:" ادْنُ فَكُلْ"، يَعْنِي فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ نَتِنًا، فَحَلَفْتُ أَنْ لَا أَطْعَمَهُ أَبَدًا"، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ"، ثُمَّ حَدَّثَ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ يَسْتَحْمِلُهُ فَأَتَاهُ وَهُوَ يَقْسِمُ ذَوْدًا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَقُلْتُ:" يَا رَسُولَ اللهِ، احَمِلْنَا"، وَهُوَ غَضْبَانُ، فَقَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكُمْ، وَلَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، ثُمَّ أُتِيَ بِنَهْبِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَأَعْطَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَقُلْتُ:" تَغَفَّلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا نُفْلِحُ أَبَدًا، فَأَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا:" يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا، فَقَالَ:" إِنِّي لَسْتُ أَنَا حَمَلْتُكُمْ، وَلَكِنَّ اللهَ حَمَلَكُمْ، وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُ عَنْ يَمِينِي". لَفْظُ حَدِيثِ وُهَيْبٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيِّ عَنْ عَفَّانَ.
زہدم جرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اور اشعریوں کے درمیان بھائی چارہ تھا۔ ہم سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے کھانے میں مرغی کا گوشت پیش کیا۔ لوگوں میں ایک سرخ رنگ کا آدمی تھا جو تیم اللہ قبیلے کے غلاموں کے مشابہ تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: قریب ہو کر کھاؤ۔ اس نے کہا: میں نے اسے گندگی کھاتے ہوئے دیکھا تھا، اس لیے میں نے قسم کھائی تھی کہ اسے نہیں کھاؤں گا۔ انہوں نے فرمایا: قریب آؤ اور کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، وہ یہ گوشت کھاتے تھے۔ پھر وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اشعریوں کے گروہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری کی طلب میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کے اونٹ تقسیم فرما رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں بھی سواری دی جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غصے میں تھے، فرمانے لگے: ”میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ میرے پاس ہے، اللہ کی قسم!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلند کوہانوں والے اونٹ لائے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پانچ اونٹ دے دیے۔ میں نے کہا: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غافل کر دیا، یعنی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) قسم بھلا بیٹھے، ہم فلاح نہ پائیں گے۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے سواری نہ دینے پر قسم کھائی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہیں سوار کیا ہے، میں نے تمہیں سواریاں مہیا نہیں کیں، لیکن جب میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کر کے اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور اپنی قسم کو چھوڑ دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19948]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19950
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ أَبُو يَعْلَى، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ فَرَّقَهُمَا قَالَا: ثنا حَمَّادٌ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ قَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكُمْ، وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، قَالَ:" فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِإِبِلٍ، فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا، أَوْ قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ:" لَا يُبَارِكُ اللهُ لَنَا، أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنَا، ثُمَّ حَمَلَنَا"، فَأَتَوْهُ فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ:" مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ، وَلَكِنَّ اللهَ حَمَلَكُمْ، إِنِّي وَاللهِ، إِنْ شَاءَ اللهُ، لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا كَفَّرْتُ يَمِينِي، وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ". هَذَا حَدِيثُ خَلَفٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ هِشَامٍ وَيَحْيَى بْنِ حَبِيبٍ وَقُتَيْبَةَ، كُلُّهُمْ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَغَيْرُهُمْ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.
ابو بردہ رحمہ اللہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواریوں کی طلب میں آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ ہی میرے پاس ہے۔“ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہرے رہے جتنی دیر اللہ نے چاہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اونٹ لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین سفید کوہان والے اونٹ دے دیے۔ جب ہم چلے تو ہم نے کہا یا ہمارے بعض لوگ کہنے لگے: اللہ ہمیں برکت نہ دے۔ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سواریاں طلب کیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اٹھائی کہ نہ دیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواریاں مہیا بھی فرما دیں۔ انہوں نے آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہیں سوار کیا ہے، میں نے سواریاں نہیں دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”اگر میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو اپنی قسم کو توڑ کر بہتر کام کر لیتا ہوں اور قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔“
(ب) حماد کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کر لیتا ہوں“ یا فرمایا: ”میں بہتر کام کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19950]
(ب) حماد کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کر لیتا ہوں“ یا فرمایا: ”میں بہتر کام کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19950]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح