الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3937. -- باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 19848
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، فَسَأَلَهُ نَفَقَةً، أَوْ فِي ثَمَنِ خَادِمٍ، فَقَالَ لَهُ عَدِيُّ: مَا عِنْدِي إِلَّا دِرْعِي وَمِغْفَرِي، فَأَنَا أَكْتُبُ لَكَ إِلَى أَهْلِي تُعْطَهَا، قَالَ: فَلَمْ يَرْضَ، قَالَ: فَغَضِبَ عَدِيُّ فَحَلَفَ لَا يُعْطِيهِ شَيْئًا، قَالَ: فَرَضِيَ الرَّجُلُ، قَالَ: فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى تُقَاءَهَا، فَلْيَأْتِ التَّقْوَى مَا حَنَثَتْ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ.
تمیم بن طرفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے خرچ یا ایک خادم کی قیمت کا سوال کیا، تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے پاس تو زرہ یا خود ہے، لیکن میں اپنے گھر والوں کو لکھ دیتا ہوں وہ تجھے دے دیں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص راضی نہ ہوا تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے قسم اٹھائی کہ کچھ نہ دیں گے۔ بعد میں وہ آدمی راضی ہو گیا تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قسم اٹھائے، پھر اس سے بہتر تقویٰ والی بات دیکھے تو تقویٰ کی خاطر اس کو چھوڑ دے۔“ ورنہ میں قسم نہ توڑتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19848]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1651»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19851
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرِو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِي، ثُمَّ أَعْطَى فَقَالَ: ⦗٥٨⦘ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ".
عمرو بن مرہ نے عبداللہ بن عمرو سے سنا، جو حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ عدی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے قسم کھائی کہ وہ نہیں دیں گے لیکن بعد میں دے دیا۔ پھر فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قسم کھائی پھر اس سے بہتر کام دیکھا تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کر لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19851]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون ذكر الكفارة»
الحكم على الحديث:
صحيح