🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4250. -- باب: : الخلاف في أمهات الأولاد
-- باب: امہات الاولاد (بچوں والی لونڈیوں) کے بارے میں اختلاف کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21795
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَسَدٍ بِبَغْدَادَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: لَقِيَ رَجُلَانِ ابْنَ عُمَرَ فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَا لَهُ: تَرَكْنَا هَذَا الرَّجُلَ يَعْنُونَ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَبِيعُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ، فَقَالَ لَهُمْ: لَكِنَّ أَبَا حَفْصٍ عُمَرَ أَتَعْرِفَانِهِ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: قَضَى فِي أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ أَنْ لَا يُبَعْنَ، وَلَا يُوهَبْنَ، وَلَا يُورَثْنَ، يَسْتَمْتِعُ بِهَا صَاحِبُهَا مَا عَاشَ، فَإِذَا مَاتَ فَهِيَ حُرَّةٌ..
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ، حضرت نافع رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ مدینہ کے راستے میں دو آدمی ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ملے، انہوں نے کہا: ہم نے ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا ہے، وہ امہات الاولاد کو فروخت کرتا ہے، وہ ان سے کہنے لگے: کیا تم ابوحفص حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جانتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں، فرمایا: انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ امہات الاولاد کو فروخت کرنا، ہبہ اور وراثت بنانا جائز نہیں ہے، اس کا مالک اپنی زندگی میں فائدہ اٹھائے، مرنے کے بعد وہ آزاد ہو گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب عتق أمهات الأولاد/حدیث: 21795]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21796
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: لَقِيَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَكْبًا، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتُمْ؟ قَالُوا: مِنْ عِنْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَأَحَلَّ لَنَا أَشْيَاءَ حُرِّمَتْ عَلَيْنَا، قَالَ: مَا أَحَلَّ لَكُمْ؟ قَالُوا: أَحَلَّ لَنَا أَنْ تُبَاعَ أُمَّهَاتُ الْأَوْلَادِ، فَقَالَ: أَتَعْرِفُونَ أَبَا حَفْصٍ عُمَرَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ نَهَى أَنْ يُبَعْنَ، أَوْ يُوهَبْنَ، أَوْ يُورَثْنَ، يَسْتَمْتِعُ مِنْهُنَّ مَا عَاشَ، فَإِذَا مَاتَ عَتَقْنَ..
عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک قافلہ کو ملے تو پوچھا: تم کہاں سے آئے ہو؟ انہوں نے کہا: سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے، انہوں نے ہمارے لیے کچھ ایسی چیزیں حلال قرار دے دی ہیں جو ہم پر حرام کی گئی تھیں۔ انہوں نے پوچھا: اس نے تمہارے لیے کیا حلال قرار دیا؟ انہوں نے کہا کہ «أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ» ”امہاتِ اولاد“ کو فروخت کرنا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم ابو حفص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جانتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں، فرمایا: وہ ان کو فروخت کرنے، «هِبَة» ”ہبہ“ کرنے اور وراثت بنانے سے منع کرتے ہیں۔ مالک اپنی زندگی میں جتنا فائدہ اٹھانا چاہے اٹھا لے، اس کے مرنے کے بعد وہ آزاد ہو گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب عتق أمهات الأولاد/حدیث: 21796]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں