الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
446. -- باب: الرخصة في ترك استقبال القبلة في المكتوبة حال المسايفة وشدة القتال
-- باب: تلوار بازی اور شدید جنگ کی حالت میں فرض نماز میں استقبالِ قبلہ (قبلہ رخ ہونے) کو ترک کرنے کی رخصت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2228
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا الشَّافِعِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ:" يَتَقَدَّمُ الْإِمَامُ وَطَائِفَةٌ ثُمَّ قَصَّ الْحَدِيثَ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فِي الْحَدِيثِ: فَإِنْ كَانَ خَوْفًا أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ صَلُّوا رِجَالًا وَرُكْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةِ، وَغَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا" وَهُوَ ثَابِتٌ مِنْ جِهَةِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَوْضِعُهُ كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ.
(ا) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب صلاۃ الخوف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ امام اور ایک جماعت آگے نکل کر نماز پڑھے اور دوسری دشمن کے مقابلے میں رہے، پھر مکمل حدیث بیان کی۔
(ب) حدیث میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اگر خوف اس سے زیادہ ہو تو وہ پیدل اور سوار دونوں حالت میں ادا کریں، چاہے قبلہ رخ ہوں نہ ہوں۔“
(ج) یہ روایت موسیٰ بن عقبہ کے طریق سے نافع سے، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس کا محل کتاب صلاۃ الخوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2228]
(ب) حدیث میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اگر خوف اس سے زیادہ ہو تو وہ پیدل اور سوار دونوں حالت میں ادا کریں، چاہے قبلہ رخ ہوں نہ ہوں۔“
(ج) یہ روایت موسیٰ بن عقبہ کے طریق سے نافع سے، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس کا محل کتاب صلاۃ الخوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2228]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 1/148»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6023
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ ⦗٣٦٤⦘ عُمَرَ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ:" يَتَقَدَّمُ الْإِمَامُ وَطَائِفَةٌ"، ثُمَّ قَصَّ الْحَدِيثَ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فِي الْحَدِيثِ:" فَإِنْ كَانَ خَوْفًا أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ صَلُّوا رِجَالًا وَرُكْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةَ وَغَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا". قَالَ مَالِكٌ: قَالَ نَافِعٌ: لَا أَرَى عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ إِلَّا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب نمازِ خوف کے بارے میں سوال کیا جاتا تو وہ فرماتے: امام آگے بڑھے اور ایک گروہ... پھر انہوں نے حدیث بیان کی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”اگر خوف زیادہ ہو تو کھڑے اور سوار، قبلہ کی طرف منہ ہو یا نہ ہو، نماز پڑھ لو۔“ نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی نقل فرماتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 6023]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح