🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
743. -- باب: سجدة إذا السماء انشقت
-- باب: سورہ ”إذا السماء انشقت“ کے سجدے کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3719
أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَكِيلُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيَّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: ثنا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُزْنِيُّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ، قُلْتُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ قَالَ:" سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ" وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُعَاذٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مُعْتَمِرٍ.
سیدنا ابورافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عشا پڑھی، آپ نے ﴿سورة الانشقاق﴾ کی تلاوت کی تو سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے یہ سجدہ ابوالقاسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا اور میں اسے ہمیشہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3719]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله۔ وسياتي برقم 3758»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3720
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سورۃ الانشقاق میں سجدہ کیا اور فرمایا: ”میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے اور اب میں ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3758
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ الطَّيِّبِ الْبَلْخِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا مَعَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ" قَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: الْعِشَاءَ، وَقَالَ: فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَوْ قُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: كَذَا سَجَدَ بِهِ، فَذَكَرَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ كَمَا تَقَدَّمَ.
(ا) حضرت ابورافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ عشاء پڑھی، آپ نے سورۃ الانشقاق کی تلاوت کی اور سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے یہ سجدہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا ہے اور میں ہمیشہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔
(ب) حضرت عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ کی روایت میں «العَتَمَةِ» کی جگہ «العِشَاءِ» کا لفظ ہے اور فرمایا: جب نماز سے سلام پھیرا تو کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ سجدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3758]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 3719»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں