الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
803. -- باب: وجوب التحلل من الصلاة بالتسليم
-- باب: سلام کے ذریعے نماز سے حلال ہونے (نکلنے) کے واجب ہونے کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 3971
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عُمَرَ، أنبأ حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الْوُضُوءُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ" تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ هَكَذَا فِيمَا زَعَمَ ابْنُ صَاعِدٍ، وَكَثِيرٌ مِنَ الْحُفَّاظِ وَقَدْ تَابَعَهُ عَلَيْهِ حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ حَسَّانَ، فَحَسَّانُ هُوَ الَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ وَقَدْ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی وضو ہے اور اس کو حرام کرنے والی چیز تکبیر ہے اور اس کا حلال ہونا سلام ہے۔“
ابن صاعد اور بہت سے حفاظ کے خیال کے مطابق اسے اس طرح بیان کرنے میں ابو عمر ضریر منفرد ہیں، حالانکہ حبان بن ہلال نے حسان سے روایت کرنے میں ان کی متابعت کی ہے، لہٰذا اسے بیان کرنے میں حسان ہی منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3971]
ابن صاعد اور بہت سے حفاظ کے خیال کے مطابق اسے اس طرح بیان کرنے میں ابو عمر ضریر منفرد ہیں، حالانکہ حبان بن ہلال نے حسان سے روایت کرنے میں ان کی متابعت کی ہے، لہٰذا اسے بیان کرنے میں حسان ہی منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3971]
تخریج الحدیث: «حسن۔ رواه ابن ابي شيبة في للصنف 2307»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 3972
أنبأ أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ أنبأ أَبُو عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ أَبِي الدُّمَيْكِ، ثنا عَبْدُ اللهِ الْعَيْشِيُّ، ثنا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الْوُضُوءُ وَالتَّكْبِيرُ تَحْرِيمُهَا وَالتَّسْلِيمُ تَحْلِيلُهَا" هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَرِيفٍ السَّعْدِيِّ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ يَدُورُ عَلَيْهِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی وضو ہے اور اس کو حرام کرنے والی چیز تکبیر ہے اور اس کو حلال کرنے والی چیز سلام ہے۔“
ابوسفیان طریف سعدی سے یہی روایت محفوظ ہے، اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی حدیث کا دارومدار انہی پر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3972]
ابوسفیان طریف سعدی سے یہی روایت محفوظ ہے، اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی حدیث کا دارومدار انہی پر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3972]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه الترمذي 237»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 3973
أنبأ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الْمُقْرِئُ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوُضُوءُ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ، وَالتَّكْبِيرُ تَحْرِيمُهَا، وَالتَّسْلِيمُ تَحْلِيلُهَا، وَفِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ تَسْلِيمٌ، وَلَا تُجْزِي صَلَاةٌ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَمَعَهَا غَيْرُهَا" قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: فَقُلْتُ لِأَبِي حَنِيفَةَ: مَا يَعْنِي فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ تَسْلِيمٌ قَالَ: يَعْنِي التَّشَهُّدَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَغَيْرُهُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی چابی وضو ہے اور اس کی تحریم تکبیر ہے اور اس کا حلال ہونا سلام پھیرنا ہے اور ہر دو رکعتوں میں سلام ہے اور نماز مکمل نہیں ہوتی، جب تک کہ سورہ فاتحہ اور اس کے علاوہ کچھ اور بھی پڑھا جائے۔“
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ”دو رکعتوں میں سلام ہے“ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ تشہد مراد لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3973]
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ”دو رکعتوں میں سلام ہے“ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ تشہد مراد لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3973]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ وله شاهد رواه الطبراني في مسند الشامين 2/289»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ