الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
830. -- باب: ذكر البيان أن الدم إذا بقي أثره في الثوب بعد الغسل لم يضر
-- باب: اس بات کے بیان کا ذکر کہ اگر دھونے کے بعد بھی کپڑے پر خون کا نشان باقی رہ جائے تو وہ نقصان دہ نہیں
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4116
أنبأ أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ قَالَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَخْرُجِ الدَّمُ مِنَ الثَّوْبِ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ" تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے اگر کپڑوں سے خون نہ نکلے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے پانی کافی ہے، اس کا اثر تجھے نقصان نہ دے گا۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4116]
اس روایت کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4116]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4117
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَغْدَادِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ عِيسَى بْنَ طَلْحَةَ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ:" إِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي ثَوْبَكِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ، قَالَتْ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَخْرُجِ الدَّمُ مِنَ الثَّوْبِ؟ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ" تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، میں حائضہ ہو جاؤں تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو پاک ہو جائے تو اپنا کپڑا دھو لیا کر، پھر اس میں نماز پڑھ۔“ عرض کیا: اگر کپڑے سے خون کا اثر زائل نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے پانی کافی ہے، خون کے اثرات نقصان نہیں دیں گے۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4117]
اس روایت کو بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4117]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف